Jang News:
2025-04-16@15:08:04 GMT

دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ---فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے خبردار کیا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے۔

نومبر دسمبر میں اسٹارلنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، اسٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجراء کے مرحلے میں ہے۔

اسلام آباد میں بزنس سمٹ سے خطاب میں شزہ فاطمہ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل اور سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ ہے، سیکیورٹی اور معاشی منظر نامہ سب تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر ہم مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شزہ فاطمہ

پڑھیں:

دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،  وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز  کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں  کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے،  وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون  آگے بڑھانے پر  گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی  شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔

محسن نقوی امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور انکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

امریکی  کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  با صلاحیت اور قابل ہے۔

 

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم
  • پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے
  • اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ہمارے سفیر، تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • 2025 میں چینی لیڈرشپ کی ڈپلومیسی کا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • پولیو کے خاتمے میں خدانخواستہ ہم اکیلے نہ رہ جائیں: مصطفیٰ کمال
  • چین کا امریکا کو کھلا چیلنج: دنیا امریکا پر ختم نہیں ہوتی، ہم آخری دم تک لڑیں گے
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،  وزیر داخلہ