جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کی ترجمان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ وقف ترمیمی قانون کسی بھی صورت میں اہلیانِ کشمیر برداشت نہیں کرسکتے ہیں اور کشمیر اسمبلی میں وقف ترمیمی بل کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعشرت بھٹ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ سالہا سال سے جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" سے منسلک ہیں اور فی الحال "اپنی پارٹی" کی ترجمان ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے عشرت بھٹ سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی بعد کی بات ہے، فی الحال فوری طور کشمیری نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی حکومت کو پہل کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کسی بھی صورت میں اہلیانِ کشمیر برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ عشرت بھٹ نے کہا کہ مذہبی رہنماء میرواعظ عمر فاروق پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت نیشنل کانفرنس کی اہم ترین ذمہ داری نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

غلط معلومات کا پھیلا عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو   وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔  علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب میں   اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی امن کے لیے مجموعی طورپر 2 لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے کردار ادا کیا ہے۔ 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کروائے۔  مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کے امن دستوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ غلط معلومات کا پھیلا عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔   پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مجھے من مانی طریقے سے ہر جمعہ نظربند کیا جاتا ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • ایس اے دلت کے انکشاف نے نیشنل کانفرنس سے پردہ اٹھا دیا ہے، وحید الرحمن پرہ
  • آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے روزنامہ جموں و کشمیر کے خلاف درج ایف آئی آر معطل کر دی
  • غلط معلومات کا پھیلا عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے: اسحاق ڈار
  • پاک فوج کے سربراہ کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، حریت کانفرنس
  • "را" کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کی کتاب جھوٹ کا پلندہ ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
  • وقف بل کے خلاف قرارداد نہ لانے کیلئے نیشنل کانفرنس کو وضاحت کرنی چاہیئے، التجا مفتی
  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • نیشنل کانفرنس نے اقتدار کیلئے ہندوتوا بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کر رکھا ہے، التجا مفتی