فی لیٹر پیٹرول پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ ہوشربا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پٹرول پرلیوی، ٹیکس اور مارجنز کی مد میں 101 روپے 42 پیسے فی لیٹر وصولی کی جارہی ہے۔ صرف پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 153 روپے 21 پیسے ہے اور ٹیکسز عائد ہونے کے بعد پٹرول فی لیٹر 254 روپے 63 پیسے میں دستیاب ہے۔
پٹرول پر 6روپے 89پیسے فریٹ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔ پٹرول پر 8روپے 64 پیسے فی لٹر ڈیلر مارجن عائد ہے۔ تیل کمپنیوں کے مارجن کی مد میں فی لٹر 7روپے87 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں۔
ڈیزل پر ٹیکسز مارجنز کی مد میں فی لٹر 94 روپے 23 پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 164 روپے 41 پیسے ہے۔ ٹیکسز اور مارجنز کے بعد ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
ڈیزل پر فی لیٹر77 روپے 1 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پرتیل کمپنیوں کےمارجن کی مد میں 7روپے99 پیسے فی لٹر وصولی جاری ہے۔
صارفین سے ڈیزل پر ڈیلرز مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے فی لٹر وصولی کی جارہی ہے۔ ڈیزل پر 3روپے 59 پیسے فی فریٹ چارجز عائد ہیں۔ ڈیزل پر صارفین سے ایکسٹرا مارجن کی مد میں 12 پیسے فی لٹر وصول کئے جا رہے ہیں۔
11مزیدپڑھیں:سے 17 سال کے 48فیصد بچے اپنی آن لائن ایکٹیویٹی والدین سے چھپاتے ہیں: سروے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارجن کی مد میں پیسے فی لٹر پٹرول پر فی لیٹر ڈیزل پر
پڑھیں:
سالگرہ کی مبارکباد دینے کے عدنان صدیقی سے کتنے پاؤنڈز لیے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف
چاہت فتح علی خان کو ان دنوں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک ایسا انکشاف ہے جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ کسی ایونٹ میں شریک ہونے یا کسی بھی کسی قسم کی پروموشن کرنے کے پیسے چارج کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے اور لوگ بخوشی مجھے مدعو کرتے ہیں یا پروموشنز کرواتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بدلے میں اُن سے 250 پونڈز لیے تھے جو کہ تقریباً 92 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کے لیے 100 پونڈز چارج کرتا ہوں۔ اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں۔