اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔
ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ژالہ باری
پڑھیں:
اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، ژالہ باری، لنڈی کوتل میں گاڑی بہہ گئی
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔ راولپنڈی میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ لنڈی کوتل میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، طوفانی بارش کے باعث سیلابی ریلے سے دیگر نقصانات کا بھی خدشہ ہے، بٹ خیلہ اور درگئی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔ راولپنڈی میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا، گولڑہ میں 9 ملی میٹر جبکہ بوگڑہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ معمول کے مطابق ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کے باعث ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے نشیبی علاقوں کے دورے کئے گئے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ تھیں، ای الیون سمیت تمام ایریاز میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمز موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔