آج بہت بڑی سائز کے اولے پڑنےکی وجہ معلوم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ بعض علاقوں میں کرکٹ بال اور بعض علاقوں میں گولف بال کے سائز کے بڑے بڑے اولے پڑے۔ اس اچانک افتاد سے ہونے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا۔
اسلام آباد میں مدتوں بعد بہت قلیل وقت میں بہت زیادہ اولے برسے، اولوں سے زمین، سڑکیں، گلیاں اور گھروں کی چھتیں سفید ہو گئیں۔اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں آج یہ بہت برے سائز کے اولے مومیاتی فنامنا شدید مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پڑے ہیں۔گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔بڑے بڑے اولے برسنے سے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر موجود متعدد گاڑیوں کے ونڈ سکرین ٹوٹ گئں۔
یہ کیوں ہوا
علاقہ کے سب سے برے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے شدید گرمی کی لہر اور اس کے ساتھ بے موسم بارشوں کے امکان کا الرٹ جاری کر رکھا ہے جس مین خاص طور سے اچانک اولے برسنے کی وارننگ دی گئی تھی۔
انڈین میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کل پندرہ اپریل کو ایک بار پھر بتایا تھا کہ ملک میں (انڈیا میں) پھر سے ہیٹ ویو اور بے موسم بارش کا امکان ہے، شدید گرمی کی لہر اور اس کے ساتھ بے موسم بارشوں سے ان علاقوں کے کسانوں کو ہو سکتا ہے نقصان۔ آئی ایم ڈی نے یہ پیش گوئی دراصل مارچ کی ابتدا مین ہی کی تھی کہ ہیٹ ویوز آئیں گی اور اس کے ساتھ ژالہ باری کے آئسولیٹڈ واقعات ہوں گے۔
انڈیا کا میٹ ڈیپارٹمنٹ موسم کی جو عمومی پیش گوئی وسیع جغرافیائی خطہ کے لئے کرتا ہے وہ پاکستان کے لئے بھی ویسی ہی مؤثر ہوتی ہے جیسی بارڈر پار انڈیا کے علاقوں کے لئے۔ حالیہ گرمی کی لہر اور اولے برسنے، بے موسم بارشیں ہونے کی پیش گوئی بھی دونوں ملکوں کے لئے یکساں صحیح ثابت ہوئی۔
انڈیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل خبردار کیا کہ ان موسمی تبدیلیوں کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ رہے گا۔ کسانوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں کیونک اچانک آنے والی ہ ژالہ باری اور تیز بارش فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں کے لئے
پڑھیں:
سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ گرمی کی جاری لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو کے اضلاع میں کبھی کبھار آندھی چلنے کا امکان ہے۔
اس میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال کریں۔
کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے ، صبح کے وقت نمی کا تناسب 70تا 80 اور شام کو 50 تا 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ 3 روز کے دوران موسم کبھی کبھار ہوا کے ساتھ گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔