2025-04-15@06:03:47 GMT
تلاش کی گنتی: 477
«کتب کے»:
(نئی خبر)
ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔ سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔ میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر پر فراہم کی جائے گی۔ میٹنگ منٹس کے...

نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر
نیب متحرک ،، مفرور ملک ریاض ، علی ریاض اور پرویز الہی کے خلاف نیب رینفرنسز دائر ،، کون کونسے پراجیکٹس اور کتنے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، تفیلات سب نیوزپر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
تہران (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کے جنازے میں اس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔ العربیہ کے مطابق یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
26 مارچ 2024 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا حساس ادارے ان کے کام میں مداخلت کرتے ہیں لہٰذا سپریم جوڈیشل کونسل اس مداخلت کو روکنے کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 10 ججز کے خلاف شکا یتیں داخل دفتر، 6 ججوں کے خط پر بھی غور مذکورہ خط کے فوراً بعد اس وقت کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ان 6 ججز سے ملاقات کی اور اس کے ان ججز کا وہ معاملہ سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر بھی کیا لیکن تاحال اس مقدمے کا کوئی فیصلہ تو نہیں ہوا البتہ اس کے نتائج ضرور...
فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات...

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان،جیتنے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ مقابلے میں حصہ کیسے لیں؟جانیں
پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
ملک میں مقامی گیس کی فراہمی میں پچھلے5سال کے دوران کتنے فیصد کمی ہوئی ہے ؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ۵برسوں میں مقامی گیس میں 40فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس 2378ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر مالی سال 2023-24میں 1714ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ، ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18سے اب تک 40فیصد کمی ہو گئی ہے ۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہورہی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا عزم انہون نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی...
ریاض – وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے، جہاں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کے نامور میڈیا ماہرین، صحافی اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کے...
سندھ اسمبلی میں جامعات بل منظوری کے خلاف ایک خاتون رکن کتبہ اٹھائے احتجاج کررہی ہے
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا کی دستار کی تقریب مولانا میر محمد میرکھ کی خصوصی شرکت ۔ مسجد نورقاضی احمد میں حفظ قرآن اور ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں جلسہ دستاربندی منعقد کیا گیا جس میں علماکرام، مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا،والدین اور دیگر شرکاکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مفتی عابد ندیم نے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جلسہ دستاربندی کی تقریب سے خصوصی خطاب حضرت مولانا میر محمد میرکھ نے کیا جبکہ مولانا محمودالحسن جوگی نے بھی تقریب سے خطاب فرمایا ۔ اس موقع پر دیگر معزز مہمانوں میں مولانا تنویر الحق،مولانا محمود کھوسو،حافظ رحمت اللہ ماجوٹھو،مولانا صدیق،مولانا عزیر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔پاکستان میں 15 فروری 2025 تک...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔اسحاق ڈار کا امریکہ میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم، سفیر عاصم افتخار اور قونصل جنرل عامر اتوزئی نے نیویارک پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔ اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ 18 فروری کو اقوام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ میں یہ اجلاس “کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری” کے عنوان سے سلامتی کونسل کی زیر نگرانی منعقد ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک پہنچنے پر ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدعان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں 200 شرکاء، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔ پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی...
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین PCEM کے وفد نے سائٹ ایریا میں ایٹکو لیبارٹریز کے مزدوروں کے دھرنے میں شرکت کی۔ PCEMکے وفد میں صدر محمد سلیم،جنرل سیکرٹری عمران علی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ اور عبدالرحیم شریک تھے۔ اس موقع پر مزدور رہنمائوں نے ایٹکو لیبارٹریز کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مزدور کے لیے انصاف کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، محنت کشوں کو سندھ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر ملنے کے باوجود فیکٹری مالکان نے جبری طور پر ان کا گیٹ اسٹاپ کررکھا ہے۔ آج ایٹکو لیبارٹریز کے مزدور ظالم سرمایہ دار کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
دبئی : ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) اپنی کیٹگری میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے واحد منظورشدہ لیگ ہے ۔ اس نے اپنے مداحوں کی مصروفیت کے لئے لائیو ود دی لیجنڈز (ایل ڈبلیو ایل) کا اعلان کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کو 16 روزہ برطانوی دورے کا موقع ملے گا جس کے تمام اخراجات لیگ برداشت کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت 12 منتخب شائقین ، کرکٹ کے عظیم ترین ستاروں کے ساتھ رہائش گاہوں اور تجربات کا اشتراک کریں گے۔ لائیو ود دی لیجنڈز پروگرام کھیل کے بڑوں تک رسائی کی ایک غیر معمولی پروگرام ہے جس میں کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ خصوصی سفر اور رہائش کے انتظامات...
کراچی: عالمی تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تین روزہ تبلیغی اجتماع دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں منعقدہ اس اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جہاں اتوار کی صبح بھی شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ قافلوں کی صورت میں دعا میں شرکت کے لیے پہنچے۔ علماء کرام نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے، دنیا کے بجائے آخرت کی تیاری کرنے اور نماز کو گناہوں سے روکنے کا ذریعہ بنانے کی تلقین کی۔ علماء نے مزید کہا کہ اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، وہی کائنات کا مالک...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلہ دیش کی شرکت نے بھارت کوپریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی بحریہ کا جہاز سامودرا جوئے ان مشقوں میں شرکت کیلئے چٹاگانگ سے کراچی آیا، 33 افسروں سمیت 274 سٹاف کے حامل اس جہاز کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ کیا، بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے امن ڈائیلاگ سے خطاب بھی کیا۔امن مشقوں کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ان میں حصہ لینے والی اقوام کی کئی قدریں مشترک ہیں، انہوں نے شراکت داری اور اس کے لئے ٹھوس سیاسی...
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات نہیں البتہ موسم خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔ ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے شرکت کی۔ فریقین نے دوطرفہ...

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ آئی ایف سی کے سربراہ نے بتا دیا
عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف...
راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتے ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں...
اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ امریکا میں چین کے زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس، کثیر الجہتی قابل عمل اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ اقوام...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
بدین (نمائندہ جسارت )مولانا طارق جمیل فائونڈیشن کے جانب سے بدین میں 50 اجتماعی شادیوں کی سادہ و پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او احتشام الحق قریشی نے کہا کہ نسل انسانیت کے بقا کے لئے میاں بیوی کا رشتہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا 1982ء میں مولانا طارق جمیل نے اپنے گاؤں میں شادی کے انتظار میں ایک جوڑے کی شادی کے لیے 5 ہزار روپے دئے اور وہاں سے خدمت کا سلسلہ شروع ہوا 2019 ء میں باقاعدہ طور پر فائونڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا فائونڈیشن کا مقصد بلا تفریق انسانیت کی خدمت جس میں صحت طبی لیبارٹری تعلیم اسکالرشپ ایمبولینس سروس اور دیگر فلاحی عوامل شامل ہیں میں...
پرتگال کے مشہورو معروف فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال 2024 کا سب سے مہنگا اتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ’اسپورٹیکو‘ ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال 260 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو تنخواہوں کی مد میں 215 ملین ڈالر دیے گئے جبکہ انہوں نے 45 ملین ڈالر مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے کمائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ ہوگی؟ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ’اسپورٹیکو‘ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کیوری ہیں جنہوں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ایٹکو لیبارٹری سائٹ ایریا کے 46ملازمین کی برطرفی کے خلاف دینے جانے والے مزدوروں کے دھرنے میں شرکت کی اور مزدوروں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیااور ان کو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جماعت اسلامی مزدوروں کے ساتھ ہے، ایٹکو انتظامیہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالے ورنہمزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے آخری حد تک جائیں گے ۔ دھرنے سے امیرجماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق ،صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع سائٹ غربی عبد القیوم ، جنرل سیکرٹری کامران ،این ایل ایف کے رہنما امیر رواں، این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان و دیگر نے بھی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ۹پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔ مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ اپنے ہرفیصلے کو اپنی زندگی کا یادگار واقعہ...
ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی تیز رفتار ستارے کے گرد گھومتے ہوئے ایک سیارے(ایگزو پلینٹ) کو دریافت کیا ہے۔ یہ ستارہ اور سیارہ کا جوڑا تقریباً 12 لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے، جو بجلی کی رفتار سے بھی 4گنا سے بھی زیادہ ہے۔ یہ دریافت نہ صرف فلکیات کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ کائنات کی وسعتوں کے بارے میں ہمارے علم کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہ تحقیق ناسا کے محقق شان ٹیری کی سربراہی میں کی گئی ہے اور اس کے نتائج آسٹرونومیکل جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ ایک کم وزن ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جو زمین اور زہرہ کے درمیانی فاصلے...
اسلام آباد: پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری مشق میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا ہے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ اُڑائی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے نے سعودی عرب میں ہونے والی جنگی مشق میں حصہ لیا ہے سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر ہوئی۔ پاک فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے جنگی پائلٹ اور تکنیکی عملہ شامل تھاجے ایف17 بلاک تھری طیارے نے طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاپاک فضائیہ کے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ...
ایسے وقت میں کہ جب پاکستانی سیاسی افق پر خطوں کا تذکرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے لے کر آرمی چیف اور عدالتوں سے لے کر ایوانوں تک خطوط کا تذکرہ ہے تو ایسے میں پاکستان پوسٹ نے 54 ویں مقابلہ خط نویسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے اشتراک سے 54 ویں بین الاقوامی خط نویسی کے مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس میں نوجوان طلبا کو ایک اہم عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بذریعہ خط اپنی تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ تھیم، ’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں‘ اس سال کا مقابلہ تھیم کے گرد گھومتا ہے،’تصور کریں کہ آپ سمندر...
لاہور: ملک بھر میں شبِ برات بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ رحمتوں، برکتوں اور دعائے مغفرت کی اس رات مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگ نفلی عبادات، قرآن پاک کی تلاوت اور دعاؤں میں مشغول ہو کر اللہ کی رضا اور بخشش کی دعا کرتے رہے۔ اس رات لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کرتے ہیں تاکہ اللہ کی مغفرت اور برکت کی دعا کی جا سکے۔ علمائے کرام نے کہنا ہے کہ شبِ برات کو بڑی فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس رات اللہ تعالی کی جانب سے ہمارے اعمال کا حساب کتاب کیا جاتا ہے اور گناہوں کی بخشش کے ساتھ رزق...
گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹرفواد احمد جمعیت کتب میلے کاافتتاح کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سہ روزہ کتب میلے میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں کتب میلے کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں کتب بینی کا شوق بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہوں گی،کتب میلے اور لائبریریوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اس موقع پر جمعیت کے ناظم کراچی آبش صدیقی ، ناظم جامعہ کامران غنی ،حذیفہ صدیقی ، گلشن اقبال ٹاؤن کے ٹیکنیکل ایڈوائزر جمعیت جامعہ کراچی کے سابق رہنما عبدالسلام صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر...
گزشتہ ہفتے اضافے کے بعد اختتام پذیر ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے سیال ذخائر میں کمی رپورٹ۔ یہ بھی پڑھیں:زر مبادلہ کے ذخائر میں 46 ملین ڈالر کا اضافہ 7 فروری 2025 کو پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر ملین ڈالر تھے، جو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں معمولی کمی کے بعد گھٹ کر 11,166.6 ملین ڈالر رہ گئے ہیں۔ زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر 11,166.6 ملین ڈالر، جب کہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر 4,696.0 ملین ڈالر ہونے کی وجہ سے مجموعی سیال ذخائر 15,862.6 ملین ڈالر تھے۔ تاہم7 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرگزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 7 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کسی فرد کے لیے گھر میں سولر پینل سسٹم لگانے کا فیصلہ عموماً لوڈ شیڈنگ سے بچنے اور بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی لانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ خیال درست ہوتا ہے اور سولر سسٹم سے واقعی بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے؟اس سوال کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر غریب یا متوسط گھرانے اپنے گھر کی چھتوں پر سولر پینلز لگا لیں تو بجلی کے بل میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ریزولوشن فاؤنڈیشن نامی تھنک ٹینک کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب یا متوسط گھرانے اپنی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد حصہ بجلی کے بلوں پر خرچ کرتے ہیں۔...
بیجنگ :چین کے لالٹین فیسٹیول کے موقع پر ، چین کے”آئس سٹی” ہاربن میں ایک منفرد بین الاقوامی عوامی تبادلہ سرگرمی ” ایشیائی سرمائی گیمز کی غیرمادی ثقافتی ورثے کے سال سے ملاقات” کا انعقاد کیا گیا۔ منگولیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمز کے وفود میں شامل تقریباً 20 عہدیدار، کھلاڑی اور میڈیا نمائندگان برفیلے اسپوٹس میدان سے نکل کر چائنا میڈیا گروپ کے اسٹوڈیو میں جمع ہوئے اور ایک ساتھ مل کر اسپرنگ فیسٹیول کا جشن منایا۔ جب ایشین آئس اینڈ اسنو فیسٹیول کی عالمی غیرمادی ثقافتی ورثے کے حامل چینی نئے سال سے ملاقات ہوتی ہے تو یہ منظر کتنا دلچسپ ہوگا۔جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )عالمی ایٹمی توانائی ادارے (آئی اے ای اے ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے پاکستان میں نیوکلیئر سائنس کے شعبے میں خواتین کی شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے آئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے اپنے دوروزہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سے مختلف تقاریب میں شرکت کی اور دورے کیے.(جاری ہے) ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ بالخصوص آئی اے ای اے کے”ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ“پروگرام کو نافذ کرنے میں...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
اسلام آباد: ضلعی عدلیہ کے ججوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت دیگر ہائی کورٹس سے آنے والے ججوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ 5 ججوں نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ جانے والے دو ججوں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی کے مسئلے پر پریزنٹیشن بھجوانے...
اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) نے پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کا انعقاد 13 سے 23 جنوری 2025 تک رہا جس میں ایوان کی 9 نشستیں ہوئیں جس میں صرف 36 ارکان تمام نشستوں میں شرکت کی اور 35 ارکان کسی بھی نشست میں نہ آئے۔ فافن نے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا کہ سیشن کی 9ویں نشست میں سب سے زیادہ 241 (68 فیصد) ارکان حاضر ہوئے، سیشن کی 5ویں نشست میں سب سے کم 117 (37 فیصد) ارکان حاضر ہوئے جب کہ 277 ارکان (82 فیصد) ایسے تھے جو کم از کم ایک نشست میں حاضر...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا اسپیکر قومی اسمبلی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل رومینہ خورشید عالم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اورمراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کردی گئی ہیں، ایم این اے اورسینیٹرکی ماہانہ تنخواہ ومراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار ہوا کرتی تھی۔ سپریم کورٹ کے 2 سینئرججزکے حوالے سے راناثنا اللہ نے کیا...
کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلیگیشن آف کٹلری سیکٹر ٹو چائینہ‘‘ میں شرکت کے لئے کل ( 12) فروری تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5 روزہ نمائش چین میں7 سے 11 اپریل تک جاری رہے گی جس میں کٹلری اور برتنوں کے شعبے سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ملتان، مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جشن انوار شعبان کا انعقاد، علماء کی بڑی تعداد شریک
جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، حجة لاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر حسنین نادر، سربراہ اتحاد بین المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفی انصاری، صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جشن انوار شعبان بعنوان زمانہ غیبت میں علما و مبلغین کی ذمہ داریاں جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوا۔ جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید مولانا قاری حسین مہدی نے کیا۔ جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، حجة لاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر...
کراچی: کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک نے اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل فورسز اور دیگر افواج کے ساتھ حصہ لیا۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ اور دیگر غیر ملکی افواج نے امن فارمیشن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سفیر اور دفاعی افسران بھی موجود تھے۔ مشق کے دوران...
معروف گلوکار بی پراک نے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کے پوڈکاسٹ 'بیئر بائسیپس' پر اپنی شرکت منسوخ کر دی۔ بی پراک نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں رنویر کی سوچ کو ’قابل مذمت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ شو میں بھارتی ثقافت کی غلط تصویر پیش کی گئی، جو ناقابل قبول ہے۔ رنویر الہ آبادیا جو اپنے یوٹیوب چینل پر مشہور شخصیات کے انٹرویوز کے لیے جانے جاتے ہیں، اپنے متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ مشہور مصنف نیلیش مشرا نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل دیا اور شو کے مواد...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ ایکٹ راتوں رات منظور کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ یہاں مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو قائم و دائم رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی بھونڈی سازش ہے، ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صحافی، وکلاء سول سوسائٹی کے لوگ ایکٹ کے خلاف جہاں احتجاج کریں گے ہم بھرپور حمایت کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے بعد ایک ایک کو اٹھا لیا جائے گا، اظہار رائے کی آزادی قصہ پارینہ بن جائے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...

مشہد مقدس، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عبدالخالق جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے سید موسوی کے علاوہ پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ایران میں ریلیاں نکالی گئیں، ان ریلیوں میں حکومتی عہدیداران، عوام، علمائے کرام، نوجوان اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس میں نکالی جانے والی ریلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم...
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے ہیں جہاں وہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکراں کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمگیر سطح پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے حکمرانی کے امکانات کا جائزہ لینا ہے تاکہ مستقبلِ قریب میں حکمرانی کا نیا طور پورے اعتماد اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنایا جاسکے۔ اس گلوبل گورننس ماڈل کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مصںوعی ذہانت کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ محفوظ اور کارگر بنانا ہے۔ فرانسیسی صدر بھارتی وزیرِاعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ بھارتی...
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی...
چینی صدر شی جن پنگ نے مئی میں روس کے یوم فتح میں شرکت کی دعوت قبول کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )چین کے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے روس کی دعوت قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے روسی سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 مئی کو ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ کریملن...
ایرانی نائب صدر و سربراہ جوہری توانائی تنظیم نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج اصفہان میں منعقد ہونیوالے عظیم الشان عوامی مارچ میں شرکت کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت ہر سال ایرانی کیلنڈر کے مطابق گیارہویں مہینے - بہمن کی 22 تاریخ کو جشن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے انقلاب اسلامی ایران کی 46 سالگرہ کی مناسبت سے آج ایران کے تمام شہروں میں وسیع عوامی ریلیاں منعقد ہوئیں جبکہ اصفہان میں منعقد ہونے والی عوامی ریلی میں ایرانی نائب صدر و ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اصفہان کے گورنر مہدی جمالی نژاد نے بھی ان...
شرکا ہم رہبر کے فدائی ہیں کا ترانہ گاتے، ایرانی پرچم لہرا تے، امام خمینی، رہبر معظم انقلاب، دفاع مقدس کے شہداء اور شہدائے پولیس کی تصویریں اٹھائے جوش و خروش کیساتھ لاکھوں کی تعداد میں ریلی میں شریک تھے۔ اس تقریب میں بچوں کی نمایاں اور غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ میں شہید حاج قاسم سلیمانی میزائل کا ماڈل عوام کی توجہ کا مرکز رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم اللہ کے عنوان سے امام حسین اسکوائر تہران سےریلی کا آغاز ہوا اور لاکھوں شرکا آزادی اسکوائر تک مارچ میں شریک ہوئے۔ ایرانی سال کے بہمن ماہ کی 22 تاریخ (11 فروری) کو انقلاب اسلامی کیا کامیابی کی سالگرہ پر جشن کے حوالے سے یوم اللہ کے عنوان سے...
لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب...
اس وقت پاکستانی روپے کی قدر انتہائی گر چکی ہے اور ایک امریکی ڈالر 280 روپے کے لگ بھگ ہے قیام پاکستان کے وقت یہ تناسب کیا تھا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں آنے والی گراوٹ کی وجہ سے عوام شدید ترین مہنگائی کا بوجھ برداشت کیے ہوئے ہیں۔ یوں تو زباں زد عام یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں آگ لگ جاتی ہے مطلب بڑھ جاتی ہے مگر درحقیقت مہنگائی کا دارومدار عالمی کرنسی ڈالر پر منحصر ہوتا ہے۔آج اگر آپ کی جیب میں 280 روپے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ ایک امریکی ڈالر کے مالک ہیں لیکن قومی کرنسی کی یہ بے قدری ہمیشہ سے نہیں تھی۔ قیام پاکستان کے...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک معصوم نرسری ورکر کیٹی بیمپٹن نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک سوئنگر پارٹی میں شریک ہوئی۔ وہ ایک مڈل کلاس جوڑے کے بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی اور انہی نے اسے پہلی بار اس شرمناک پارٹی میں مدعو کیا۔ یہ تجربہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دینے والے ایک خطرناک راستے پر لے گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 2020 میں شمالی ویلز میں پرورش پانے والی کیٹی آسٹریلیا گئی، جہاں اس نے اپنی زندگی کی پہلی سوئنگنگ پارٹی میں شرکت کی۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اس کے لیے خود شناسی کا سفر ثابت ہوا، مگر اس دوران اسے یہ بھی سمجھنے کا موقع ملا کہ...

پرنس کریم آغا چہارم مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک ،وزیرخزانہ اورنگزیب سمیت 300 سے زیادہ شخصیات کی شرکت
اسماعیلی برادری کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کو اتوار کے روز مصر کے شہر اسوان میں ایک خصوصی تقریب کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسماعیلی کمیونٹی کے ایک بیان میں مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی تدفین ان کے دادا مولانا سلطان محمد شاہ کے مزار کے احاطے میں کرنے کااعلان کیاگیاتھا۔ بعد ازاں اس مزار کے ساتھ ملحقہ اراضی پر مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری آرام گاہ کے طور پر مقبرہ بنایا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان 88 سال کی عمر میں بدھ کے روز لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم ، ان کے مرحوم والد پرنس کریم الحسینی...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے، آج بہادرآباد مرکز میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت فاروق ستار نے کی، ان کی موجودگی میں مصطفیٰ کمال تشریف نہ لائے، تاہم جب وہ چلے گئے تو مصطفیٰ کمال تشریف لائے۔ فاروق ستار نے اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم پاکستان اختلافات کا شکار، کارکنان کا بہادرآباد مرکز پر دھاوا، تصادم میں 10 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ ہماری مرکزی کمیٹی باصلاحیت ہے جو کسی بھی طرح کے مسائل کو حل کرسکتی ہے،...
کراچی : “پیس 2025” کثیر القومی میری ٹائم مشترکہ مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز چینی نیوی کے جہاز گاؤیو کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے مشق میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف کی اور پاک چین بحریہ کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ وہ چینی نیوی کے جہازوں کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر “امن ” مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دونوں بحری افواج کے درمیان منفرد تعلقات قائم ہیں اور دونوں...
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 10 فروری کو 2 روزہ دورے پریو اے ای جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ورلڈگورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں عالمی رہنما، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گے اور پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ترقی اور حکومتی اصلاحات پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں...
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سہ ملکی سیریز کے میچ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ حارث رؤف کی میچ کے لیے حتمی دستیابی ان کی ایم آر آئی رپورٹس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔ یاد رہے کہ حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران پسلیوں میں ہونے والے درد کے باعث 6.2 اوورز کرانے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی...
پاکستان میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ اور روپے کی گرتی ہوئی قدر اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ جب اپنے سستے دور کا ذکر کرتے ہیں تو آج کی نسل کے لیے ان کی تمام باتیں ناقابلِ یقین لگتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1947 میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا تھی؟ جب پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا تو ایک امریکی ڈالر صرف 3.31 روپے کا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ 1947 میں روپے کی مضبوطی کی وجوہات مہنگائی کنٹرول میں تھی: آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی...
مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بشپ سوہن کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علمائے کرام ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام جرنلسٹ، وکلا، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیا، مکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج، سیموئیل کلیمنٹ، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر حنا، ڈاکٹر...
صوابی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔ حماد اظہر نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی ہے۔ احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پی پی 161 میں نکالی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اور اس موقع پر مرکزی جلسہ عام خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کیا گیا۔ صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،...
نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جانے آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے، کوالیفائر 1 کے دوران لوکی فرگوسن اپنے حصہ کے چار اوورز کروانے سے قاصر رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ اس حوالے سے کیویز ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو ختم کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور پریانکا کے درمیان اختلافات کی یہ افواہواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب وہ پریانکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی میں اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔ شادی کی تقریب میں پہنچتے ہوئے پرینیتی اور راگھو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ تقریب کے لیے پرینیتی نے روایتی انداز اپناتے ہوئے ایک سرخ بلاؤز، جیکٹ اور ایک ایتھنک اسکرٹ پہنا، جبکہ راگھو نے آف وائٹ کرتا اور براؤن جیکٹ زیب تن کی۔ پرینیتی نے ورمالا کی رسم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ معاہدہ پکا ہوگیا‘۔...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔دورے کے دوران صدرِ مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر زرداری کی چینی صدر شی کیساتھ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکتصدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ آصف علی زرداری نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مُختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو کے سیاسی مخالفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کے لیے پیسے دیے تھے اور انہیں کوئی سرکاری دعوت نہیں دی گئی تھی۔ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس دعوت میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں بھری بلکہ انہیں امریکی صدر کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ ایسے میں پاکستان کے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ایکس پر دلچسپ بحث چھڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ مسیحیوں کا ناشتہ نہیں‘،...

ہاربن: صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ 9ویں ایشین ونٹر گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو
ہاربن: صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ 9ویں ایشین ونٹر گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت کا گروپ فوٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ہاربن سن آئی لینڈ گیسٹ ہاؤس میں ہوا۔ صدر شی جن پنگ نے 9 ویں ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 ویں ایشیین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا...
بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ملاکنڈ کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور سب رجسٹرار بے نظیر یونیورسٹی مالاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو سیاسی جماعتوں کے جلسہ جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ملاکنڈ میں تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 8 فروری کے جلسے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 6 فروری کو تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوسوں سے روک دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملاکنڈ میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ملازمین کسی...

وفاقی وزیر خزانہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لزبن روانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب لزبن میں پرنس کریم آغاز خان کی آخری رسومات میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب لزبن گئے ۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان کے لیے دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔علاوہ ازیں حکومتِ پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔