پچھلے 5 سال کے دوران مقامی گیس میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟اہم انکشاف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ملک میں مقامی گیس کی فراہمی میں پچھلے5سال کے دوران کتنے فیصد کمی ہوئی ہے ؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ۵برسوں میں مقامی گیس میں 40فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس 2378ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر مالی سال 2023-24میں 1714ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ، ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18سے اب تک 40فیصد کمی ہو گئی ہے ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مقامی گیس
پڑھیں:
حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد:حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023ء کے دوران سرکاری اداروں کا ریونیو 5.2 فیصد اضافے سے 13 ہزار 524 ارب ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر منافع میں 14.61 فیصد اضافہ ہوا اور سرکاری اداروں نے 820 ارب روپے کمائے ہیں۔
منافع بخش بڑے 15 اداروں میں او جی ڈی سی ایل 209 ارب کے ساتھ سرفہرست ہے، خسارے کے شکار اداروں کے نقصانات میں 14.03 فیصد کمی آئی ہے جبکہ حجم 851 ارب رہا، گزشتہ 10 سال سے خسارے کا شکار اداروں کے نقصانات 5 ہزار 748 ارب رہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو ایک ہزار 586 ارب روپے مالی امداد دی جس میں 782 ارب روپے کی سبسڈی، 367 ارب گرانٹس اور 336 ارب کے قرضے شامل ہیں۔
گزشتہ مالی سال سرکاری اداروں نے 372 ارب روپے کا ٹیکس بھی دیا ہے پاکستان پیٹرولیم نے گزشتہ سال 115.4 ارب، پاور پارکس نے 76.8 ارب منافع کمایا، پاک ہولڈنگ لمیٹڈ کا منافع 69 ارب اور پاک عرب ریفائنری کا 55 ارب روپے رہا، پورٹ قاسم 41 ارب، میپکو 31.8 ارب اور نیشنل بینک نے 27.4 ارب منافع کمایا ہے۔