کسی فرد کے لیے گھر میں سولر پینل سسٹم لگانے کا فیصلہ عموماً لوڈ شیڈنگ سے بچنے اور بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی لانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

مگر کیا یہ خیال درست ہوتا ہے اور سولر سسٹم سے واقعی بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے؟اس سوال کا جواب برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر غریب یا متوسط گھرانے اپنے گھر کی چھتوں پر سولر پینلز لگا لیں تو بجلی کے بل میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ریزولوشن فاؤنڈیشن نامی تھنک ٹینک کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ غریب یا متوسط گھرانے اپنی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد حصہ بجلی کے بلوں پر خرچ کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگر ایسے گھرانے سولر پینلز کو گھروں میں لگا لیں تو بجلی کے بلوں میں 24 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔درحقیقت محققین کا کہنا تھا کہ سولر پینلز سے لاکھوں افراد کو بجلی یا توانائی پر خرچ کی جانے والی رقم کو بچانے میں مدد ملتی ہے جس سے ان کے مالی حالات بہتر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایک 3 کلو واٹ سولر پینل سے ایک خاندان سالانہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی بچت کرسکتا ہے۔مگر محققین کا کہنا تھا کہ 3 کلو واٹ کے سولر پینل کی لاگت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے اسے خریدنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سولر پینلز سے بجلی کے بلوں میں 25 فیصد کے قریب کمی آسکتی ہے مگر اس کے باوجود بیشتر گھرانے خصوصاً غریب علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے انہیں گھروں میں نصب نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ اسے لگانے کی مالی سکت نہیں رکھتے۔خیال رہے کہ متعدد ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں سولر سسٹم کو لگانا مشکل نہیں ہوتا مگر اس سے ہونے والی بچت کا تعین کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمام عناصر کو مدنظر رکھیں۔ان کے مطابق سولر سسٹم کو لگانا بنیادی طور پر وسط مدتی سے طویل المعیاد سرمایہ کاری ہے۔

اس سرمایہ کاری کی واپسی میں وقت لگتا ہے کیونکہ ہر ماہ اس سے ہونے والی بچت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ سولر سسٹم کا حجم کیا ہے، گھر میں کتنی بجلی استعمال ہوتی ہے اور بھی ایسے متعدد عناصر کو دیکھنا ہوتا ہے۔مگر پھر بھی بجلی کے بلوں میں کمی سے آنے والے برسوں یا دہائیوں میں بچت ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق زیادہ تر سولر سسٹمز کی تنصیب پر ہونے والے اخراجات 10 سال تک پورے ہو جاتے ہیں جس کے بعد آنے والے برسوں میں اس سے حاصل ہونے والی بجلی مفت ہوتی ہے۔مگر اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ سولر سسٹم کی لاگت کیا ہے اور آپ کے علاقے میں بجلی کی اوسط قیمت کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بجلی کے بلوں میں سولر پینلز سولر سسٹم ہونے والی کے مطابق کہ سولر ہوتی ہے ہوتا ہے کے لیے ہے مگر

پڑھیں:

ٹنڈوالٰہیار،بجلی چوروں کیخلاف پولیس ورینجرز کے ساتھ کارروائیاں

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں وصول کیے گئے۔ واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بجلی چوروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی کنکشن ختم کریں اور بجلی کے استعمال کے لیے قانونی طریقہ اپنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور غیر قانونی کنکشن سے گریز کریں تاکہ بجلی کا نظام بہتر ہوسکے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ان علاقوں میں کیا کائے گا جہاں پر بجلی کی چوری نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ سستی کردی گئی، ترجمان کے-الیکٹرک
  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی، فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا
  • سولر پینلز کی آڑ میں اربوں روپے کی منی  لانڈرنگ کا انکشاف
  • کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ
  • ایئرپورٹس پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ، پی سی ون پلان تیار
  • کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ
  • حکومت کی ایک ماہ میں 50 ہزار سولر سسٹم تقسیم کرنے کی ہدایت
  • کراچی،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کررہے ہیں
  • ٹنڈوالٰہیار،بجلی چوروں کیخلاف پولیس ورینجرز کے ساتھ کارروائیاں