ملتان، مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جشن انوار شعبان کا انعقاد، علماء کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، حجة لاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر حسنین نادر، سربراہ اتحاد بین المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفی انصاری، صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جشن انوار شعبان بعنوان زمانہ غیبت میں علما و مبلغین کی ذمہ داریاں جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوا۔ جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید مولانا قاری حسین مہدی نے کیا۔ جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی، حجة لاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر حسنین نادر، سربراہ اتحاد بین المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفی انصاری، صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ علامہ تصور مہدی، پرنسپل جامعہ امام حسن عسکری سنانواں علامہ عسکری الہدایت، شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ طاہر عباس نقوی، ضلعی صدر رحیم یار خان علامہ امجد عباس شمسی نے خطاب کیا۔ جشن میں جنوبی پنجاب بھر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جشن انوار شعبان پاکستان علامہ
پڑھیں:
ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت
علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے بعد جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا محلہ سوتری وٹ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم، جامعة العباس کے پرنسپل علامہ غضنفر علی حیدری، علامہ عظیم حُر نجفی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔