پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا
میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔
پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 زائرین کی آج دہلی روانگی
لاہور (خالد بہزاد ہاشمی سے) طوطی ہند اور حضرت محبوب الٰہی، خواجہ نظام الدین اولیاء کے محبوب خلیفہ حضرت امیر خسروؒ کے 721 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات نئی دہلی میں درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء پر 15 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہیں گی۔ بڑا قل شریف 17 اپریل صبح 10 بجے ہوگا۔ انڈیا جانے والے زائرین کی خدمت پر مامور معروف روحانی شخصیت صوفی ریاض احمد صابری نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے 188 زائرین کو عرس مبارک میں شرکت کیلئے ویزے جاری کردیئے ہیں جبکہ 200 افراد نے پاسپورٹ جمع کرائے تھے۔ آج بروز ہفتہ کو ایس او زیارت محمد ریاض خان صبح 6 بجے حاجی کیمپ میں بریفنگ کے بعد بطور گروپ لیڈر انہیں لے کر واہگہ روانہ ہوں گے۔ زائرین 9 بجے بارڈر کراس کریں گے اور براستہ امرتسر بذریعہ شتاولی ایکسپریس رات 11 بجے دہلی پہنچیں گے۔ درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے نئی دہلی سے فون پر نوائے وقت کو بتایا کہ پاکستانی زائرین کا قیام دہلی سٹیشن کے نزدیک پہاڑ گنج کے ہوٹلز میں ہوگا۔ نئی دہلی میں پاکستانی قونصلیٹ سعد احمد وڑائچ پاکستان اور زائرین کی جانب سے 16 اپریل شام 5 بجے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء اور حضرت امیر خسرو کے مزارات پر چادریں پیش کریں گے جبکہ سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی ان کی اور پاکستانی زائرین کی دستار بندی کریں گے۔ پاکستانی زائرین کی واپسی 18 اپریل کو ہوگی۔ یاد رہے کہ بھارت ہر سال مذہبی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی کم تعداد میں پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرتا ہے۔ اس مرتبہ پاکستانی حکومت نے بیساکھی تقریبات میں شرکت کے لئے 6 ہزار 751 بھارتی یاتریوں کو ریکارڈ ویزے جاری کئے جو آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے پہلی مرتبہ 95 فیصد پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کیے ہیں۔