تعلیمی اداروں کے اسٹاف، طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شریک ہونے سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بے نظیر بھٹو یونیورسٹی ملاکنڈ کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی جلسوں میں شرکت سے روک دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور سب رجسٹرار بے نظیر یونیورسٹی مالاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ و طالبات کو سیاسی جماعتوں کے جلسہ جلوسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ملاکنڈ میں تعلیمی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 8 فروری کے جلسے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 6 فروری کو تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کو سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلوسوں سے روک دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ملاکنڈ میں صوبائی و وفاقی محکموں کے ملازمین کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے میں شرکت نہ کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آ8 فروری کے جلسہ سے 2 دن قبل یہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا ملاکنڈ ملاکنڈ یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا ملاکنڈ طالبات کو سیاسی میں شرکت
پڑھیں:
حکومت سندھ کا تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
کراچی:حکومت سندھ نے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری بروز جمعہ شب برات کے موقع پر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔