پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاک فضائیہ کا دستہ اسپیئرز آف وکٹری مشق میں شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا ہے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ اُڑائی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے دستے نے سعودی عرب میں ہونے والی جنگی مشق میں حصہ لیا ہے سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر ہوئی۔
پاک فضائیہ کے دستے میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے جنگی پائلٹ اور تکنیکی عملہ شامل تھاجے ایف17 بلاک تھری طیارے نے طویل فاصلے تک آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاپاک فضائیہ کے پائلٹس نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کیلئے نان اسٹاپ فلائٹ اُڑائی ہےطویل فلائٹ کے دوران ایئر ٹو ایئر ایندھن بھرا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، برطانیہ اور امریکا شریک تھے مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصر حاضر کے تقاضوں کے تحت باہمی تعاون بڑھانا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی فضائی سفر کو تیز اور آسان بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
ممکن ہے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازوں کے لیے چیک ان کرنے یا اپنا بورڈنگ پاس تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، جو دنیا بھر میں ایئر لائن کے قوانین کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے، ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہے جسے ”digital travel credential“ کہا جائے گا۔ یہ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اپنے فون پر محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ فلائٹ بک کر سکیں اور اپنے فون پر فوری طور پر ”سفر پاس“ حاصل کر سکیں۔ اگر آپ کی پرواز کے ساتھ کچھ بھی بدل جاتا ہے تو یہ پاس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ آپ کو چیک ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جب آپ کا چہرہ چیک پوائنٹ پر اسکین کیا جائے گا تو ایئر لائن کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنا پاسپورٹ اپنے فون پر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ID اور ٹکٹ دکھانے کے بجائے ہوائی اڈے سے گزرنے کے لیے چہرے کی شناخت کا استعمال کر سکیں گے۔
ٹریول ٹیک کے ماہر Valérie Viale نے کہا کہ یہ 50 سالوں میں ہوائی سفر میں سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔ آخری بڑی تبدیلی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ای ٹکٹس تھی۔ اب، انڈسٹری آن لائن شاپنگ جیسے نظام کی طرف جانا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جدید سسٹمز کو اپ گریڈ کیا جائے۔
ائیرپورٹ کو فیس اسکینرز اور ٹولز جیسی چیزوں کے ساتھ اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی جو فون سے پاسپورٹ دیکھ اور معلومات پڑھ سکیں ۔ وائل نے کہا کہ بہت سے ایئر لائن سسٹم پرانے ہوچکے ہیں اور 50 سال سے گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں مختلف ایئر لائن سسٹم اچھی طرح سے کام نہیں کرتے۔ مستقبل میں، چیزیں مسافروں کے لیے زیادہ مربوط اور ہموار ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی