Jasarat News:
2025-02-19@00:53:00 GMT

گلشن ٹاؤن چیئرمین فواد احمد کی جمعیت کے کتب میلے میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

گلشن ٹاؤن چیئرمین فواد احمد کی جمعیت کے کتب میلے میں شرکت

گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹرفواد احمد جمعیت کتب میلے کاافتتاح کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سہ روزہ کتب میلے میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں کتب میلے کا انعقاد ایک بہترین اقدام ہے اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں کتب بینی کا شوق بڑھانے میں انتہائی اہم ثابت ہوں گی،کتب میلے اور لائبریریوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اس موقع پر جمعیت کے ناظم کراچی آبش صدیقی ، ناظم جامعہ کامران غنی ،حذیفہ صدیقی ، گلشن اقبال ٹاؤن کے ٹیکنیکل ایڈوائزر جمعیت جامعہ کراچی کے سابق رہنما عبدالسلام صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فواد نے نوجوانوں پر زور دیا کہ کتابوں کی اہمیت نوجوانوں کو مشغلے کے طور پر اپنانا چاہیے یہ مشغلہ ان کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ترقیوں کی راہیں ہموار کریں گی،میلے کی منتظمین کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور ان کی شرکت نے میلے کو مزید اہمیت دی۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کتب میلے کے شرکاء اور ناشروں سے ملاقات کی اور کتابوں کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر فواد فواد احمد

پڑھیں:

جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے

جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے

متعلقہ مضامین

  • ہم تعلیم پر سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی
  • اوکھائی میمن ٹی ٹین لیگ میں گلشن جائنٹس نے میدان مار لیا
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، امن و امان پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کانفرنس بلا لی
  • مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونالیزا نے ایک ایونٹ میں شرکت کا کتنا معاوضہ لیا؟
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بحرین کی نمائندہ کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم ملاقات کررہے ہیں
  • گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزا ت کے خاتمے کیلیے آپریشن تیز
  • قاضی احمد ،مسجد نور کے طلبا وطالباتکی دستار بندی کی تقریب
  • جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
  • کراچی: تبلیغی اجتماع کا اختتام، لاکھوں افراد کی شرکت، امت کے اتحاد کیلیے خصوصی دعا