مشہد مقدس، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عبدالخالق جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے سید موسوی کے علاوہ پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ایران میں ریلیاں نکالی گئیں، ان ریلیوں میں حکومتی عہدیداران، عوام، علمائے کرام، نوجوان اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس میں نکالی جانے والی ریلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم کے ساتھ شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عبدالخالق جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے سید موسوی کے علاوہ پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اُٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے انقلاب اسلامی ایران، مقام معظم رہبری اور مقاومت اسلامی کے حق میں نعرے بازی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
رہنما مسلم لیگ ق و کوآرڈینیٹر وزارتِ مذہبی امور خواجہ رمیض حسن کی ایرانی یوم انقلاب تقریب میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی سفارتی مشن اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے)
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کی مظبوطی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران بہترین تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو بطور آزاد ریاست سب سے پہلے تسلیم کیا۔