پاک بحریہ کے سربراہ کی مشقوں میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی : “پیس 2025” کثیر القومی میری ٹائم مشترکہ مشق کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز چینی نیوی کے جہاز گاؤیو کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز انہوں نے مشق میں چینی بحریہ کی شرکت کی تعریف کی اور پاک چین بحریہ کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ وہ چینی نیوی کے جہازوں کی کراچی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر “امن ” مشقوں کے سلسلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دونوں بحری افواج کے درمیان منفرد تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک سمندری سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ “امن ” سلسلہ وار مشقوں اور دیگر دوطرفہ مشقوں کے علاوہ دونوں نیول فورسز ہمیشہ قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں فریقین مزید مشترکہ بحری سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اصفہان، 22 بہمن کی ریلی میں جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ کی شرکت
ایرانی نائب صدر و سربراہ جوہری توانائی تنظیم نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج اصفہان میں منعقد ہونیوالے عظیم الشان عوامی مارچ میں شرکت کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت ہر سال ایرانی کیلنڈر کے مطابق گیارہویں مہینے - بہمن کی 22 تاریخ کو جشن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے انقلاب اسلامی ایران کی 46 سالگرہ کی مناسبت سے آج ایران کے تمام شہروں میں وسیع عوامی ریلیاں منعقد ہوئیں جبکہ اصفہان میں منعقد ہونے والی عوامی ریلی میں ایرانی نائب صدر و ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اصفہان کے گورنر مہدی جمالی نژاد نے بھی ان کی ہمراہی کی۔