Nawaiwaqt:
2025-02-08@05:02:00 GMT
زرداری کی صدر شی کے ظہرانے، ایشیئن ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیئے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانہ ہاربن سن آئی لینڈ گیسٹ ہاؤس میں ہوا۔ صدر شی جن پنگ نے 9 ویں ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 ویں ایشیین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں شرکت
پڑھیں:
مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، واشنگٹن میں نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی اور یہاں دنیا بھر سے لوگ شریک تھے، یہ ایک بہت اچھا موقع تھا۔ تقریب میں امریکی صدر نے بھی خطاب کیا۔ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کئے جانے چاہییں۔(جاری ہے)
مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔
آپس میں اتحاد و یگانت کو فروغ دینا چاہئے ۔پرئیر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاﺅ کرنا چاہیے۔ ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے۔ معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی۔ دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے انہوں نے اختتامی خطاب بھی کیا۔ ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین پی پی بلاول بھٹو خصوصی دعوت پر امریکا پہنچے تھے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی تھی۔اس روایتی ناشتے میں دنیا بھر کے اہم سیاسی رہنما اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔