Nai Baat:
2025-02-19@06:11:09 GMT

شبِ برات ملک بھر میں بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

شبِ برات ملک بھر میں بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

لاہور: ملک بھر میں شبِ برات بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ رحمتوں، برکتوں اور دعائے مغفرت کی اس رات مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگ نفلی عبادات، قرآن پاک کی تلاوت اور دعاؤں میں مشغول ہو کر اللہ کی رضا اور بخشش کی دعا کرتے رہے۔

اس رات لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کرتے ہیں تاکہ اللہ کی مغفرت اور برکت کی دعا کی جا سکے۔

علمائے کرام نے کہنا ہے کہ شبِ برات کو بڑی فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس رات اللہ تعالی کی جانب سے ہمارے اعمال کا حساب کتاب کیا جاتا ہے اور گناہوں کی بخشش کے ساتھ رزق میں برکت بھی دی جاتی ہے۔ اس مبارک رات میں مسلمانوں نے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور دعا کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی 4 چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟

پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے۔

تاہم منتظمین کی طرف سے اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے شائقین کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کچھ چیزیں اپنے ساتھ اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو بھر دیں، محسن نقوی

ایس او پیز کے مطابق شائقین کو پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسی طرح ایئرپوڈز کے ساتھ بھی اسٹیڈیم بھی داخلہ منع ہے۔ ان چیزوں کے ساتھ اسٹیڈیم آنے والوں کو سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ گٹکا یا چھالیہ بھی اپنے ہمراہ اسٹیڈیم لے جانے کی ممانعت ہے۔ میچ سے قبل جاری ایس او پیز کے مطابق شائقین کے لیے اپنے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں یا پانی کی بوتل لے جانا بھی منع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کی ہارڈ کاپی اپنے ساتھ رکھیں، آن لائن ٹکٹ یا اس کی سافٹ کاپی کے ساتھ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

champions trophy 2025 security stadium سیکیورٹی

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی 4 چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟
  • ڈوسا بیچنے والے کا ارچنا پورن کو مفت ڈوسا دینے سے انکار، اداکارہ نے دھمکی دے دی
  • احتجاج کریں لیکن انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر عقیل ملک
  • مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز
  • بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف حاضری
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد
  • نوشہروفیروز،شہید صحافی عزیز میمن کی 5 ویں برسی منائی گئی
  • قوم اور نوجوان ساتھ تو فوج کبھی نہیں ہارے گی: آرمی چیف
  • دہشت گردی کا ناسور
  • اگر سندھ اربوں کے فنڈ سے اپنی سڑکیں نہیں بنا سکتا تو آپکا اللہ حافظ، عظمی بخاری