2025-04-16@21:29:56 GMT
تلاش کی گنتی: 743

«کام کرتے»:

(نئی خبر)
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
    میئر ہیوسٹن کی میزبانی میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد، 2500سے زائد افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز ٹیکساس(سب نیوز ) امریکاکے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں سالانہ افطار ڈنر کا شاندار انعقاد کیا گیا جو امریکا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع تصور کیا جاتا ہے۔ بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں منعقدہ اس تقریب کا اہتمام میئر ہیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے کیا گیا، افطار ڈنر میں ہیوسٹن کے میئر جان وٹ مائیر مہمانِ خصوصی تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں رکن کانگریس ایل گرین، ممتاز امریکی بزنس مین جاوید انور، بزنس ٹائیکون تنویر احمد، کئی ممالک کے سفارت کار، اعلی سرکاری حکام اور کمیونٹی رہنما...
    چینی وزارت خارجہ کے بیان میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ایسے اس قسم کے حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹرین حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤپڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نےپس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا بتانا...
    جدہ : کبابش آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں محفلِ شعر و سخن اور سحری کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں ایک محفل ۔ شعر و سخن اور سحری کا کبابش ریسٹورنٹ میں اہتمام کیا گیا۔محفل کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب ملک جاوید حسین اعوان نے فرمائی جبکہ مہمان ۔ خصوصی جناب سید سلمان گیلانی تھے ،مشاعرہ کی نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ معروف شاعر آفتاب ترابی نے ادا کئے ،تلاوت ۔ قرآن۔ مجید کی سعادت قاری شبیر نے حاصل کی جبکہ...
    رمضان المبارک میں افطار کے بعد کوئٹہ کے باسی تفریح کی غرض سے اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیاں کرتے کرتے چائے کی چسکیاں لینے کے شوقین ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف ہوٹلوں پر ان دنوں عوام کا رش نظر اتا ہے۔ شہر میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جس نے شائقین کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 اقسام کی مختلف چائے متعارف کروا دی ہیں۔ اس ہوٹل کے مالک روز الدین خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افطار کے بعد لوگ بڑی تعداد میں ان کے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں جہاں چائے کے شوقین افراد انواع و اقسام کی چائے پینا پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی چینکی...
    کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بلوچستان کے ہر بلوچی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور ہمیں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو ایک ایجنڈے پر متحد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں افواج کمزور ہوں گی، وہاں دفاع بھی کمزور ہوگا، اور پاکستانی عوام اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تک آواز پہنچنی چاہیے کہ یہاں کی عوام دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، اور یہ سب سے آگے ہوں گے جب بات دہشت گردوں کے مقابلے کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں...
    ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا، شہریوں کے خلاف پرتشدد اقدامات اور اہم مواصلاتی نظام کو متاثر کرنا انسانیت کے خلاف بزدلانہ جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے بلوچستان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کے خلاف پر تشدد اقدامات بزدلانہ جرم ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا،...
    کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت گردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے، افواج پاکستان، پولیس کے جوان روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئےشامل ہونے والے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے شامل ہونےوالے وزرا، مشیران اورمعاونین خصوصی کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہترہوگی،انشااللہ تعمیروترقی کے سفرمیں نئے ارکان محنت کریں گے، ہمیں ملکی ترقی کی طرف دوڑلگانی ہے،ہماری ترجیح شرح نمومیں اضافہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کے عوام حکومتی کارکردگی کا بغورجائزہ لیں گے۔وزیراعظم نے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا، دوران اجلاس پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کی وفات اور جے یو آئی (س) کے سابق رکن قومی اسمبلی حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیشہ نظریے اور اصولوں کی سیاست کی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔آمر دور میں سیاسی کارکنوں سے نارواسلوک تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔انہوں نے نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور ایک عوامی سیاستدان تھے،...
    نمائندہ خصوصی کے مطابق ایران نے ہمیشہ شام کے استحکام، امن اور ارضی سالمیت، شامی معاشرے کو تشکیل دینے والے تمام طبقات اور شامی عوام کی سلامتی اور جانوں کے تحفظ کی حمایت کی ہے، شام میں عدم استحکام علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندہ برائے شام نے شامی معاشرے میں مختلف اقلیتوں کے معصوم لوگوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں بدامنی اور عدم استحکام صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے۔ شام کے امور کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد رضا رؤف شیبانی نے شام کی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے ساحلی صوبوں میں تشدد اور...
    اسلام آباد کے ایک چھوٹے سے کونے میں کھڈی کی مخصوص آواز کے ساتھ سہیل خان اپنے ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک ماہر کھڈی سواتی شال کے کاریگر ہیں جو نہ صرف شالیں بلکہ روایتی طرز کے کپڑے اور قمیضیں بُننے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ سحری کے بعد وہ اپنے کام کی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ہاتھوں کی محنت اور صبر کے ساتھ دھاگے آپس میں جوڑ کر ایک نئی شکل اختیار کرتے ہیں۔ روزے کی حالت میں بھی وہ اپنی لگن کو کمزور نہیں پڑنے دیتے اور گاہکوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی خاتون جو جدید دور میں شالیں کھڈی پر بُنتی ہیں کام کے دوران جب اذان...
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم اتنا حکومت کا ساتھ دے رہے ہوتے تو وزیر بھی بنتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرِ مملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پوری قوم کے ایشوز پر بات کی، صدر وفاق کے منتخب آئینی عہدیدار ہیں، انہوں نے بہت مثبت انداز میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ نئی کینالز کے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں، اس حوالے سے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے، جب تک میرٹ پر فیصلے نہیں ہوں گے پاکستان کرکٹ کا یہی حال رہےگا، محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ کرکٹ کو نہیں جانتے۔ کراچی میں تقریب کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرجریز پلیئرز کی ہورہی ہیں اور منیجمنٹ خود کو بچا رہی ہے، محسن نقوی کو مشورہ ہے کہ وہ صرف ایک کام کریں تین کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے، جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی...
    وادی تیراہ(نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں دہشت گردوں نے فحاشی بے حیائی پھیلانے کے الزام میں دو ٹک ٹاکروں سے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے اور نوجوانوں کو پیغام دیا کہ بے حیائی اور فحاشی کے کاموں سے دور رہوں ورنہ سخت انجام اپ کا مقدر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ وادی تیراہ برقمبرخیل بھوٹان میں دہشت گردوں نے دو مقامی نوجوانوں کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرکے انکے سر کے بال زبردستی منڈوا دیئے۔ متاثرہ نوجوانوں کی شناخت لقمان اور شمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز...
     کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائرنگ  کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا   شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔  انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
      آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کوئی ایسی سیٹلمنٹ نہیں تھی کہ پارلیمنٹ میں شور شرابا نہیں ہوگا، اپوزیشن کا حق ہے احتجاج کرنا اور آج ہم نے بڑا پرزور احتجاج کیا۔ ہم نے اپنا وہی احتجاج جاری رکھا جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے اراکین اسمبلی پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پارٹی کو مزید توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اپوزیشن نے یہ جو پی ٹی آئی ہے شور شرابہ ، ہنگامہ اور جارحانہ سیاست...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، حکومتی نمائندوں کو جو بجٹ مل رہا ہے، وہ اسی شہر کی ترقی میں استعمال ہوگا، ہم انشا اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان نے کہا ہے کہ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے نارتھ کراچی پہنچے، جہاں ایم کیو ایم کے رہنماں بشمول رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نارتھ کراچی کی عوام نے گورنر سندھ کا بھرپور...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام تائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے،...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
    ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ایک مہینے کے اندر انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا، جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کاوی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے ایک دھرنا شروع کیا، جس میں بعد میں بیگم رقیہ ہال، فضل الحق مسلم ہال، امر ایکم چھے ہال اور شمس النہار ہال کے طالب...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق، سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت اور جراتمندانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ تھا جسے ناکام بنایا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی اور وہ راکٹ لانچرز سمیت جدید اسلحے سے لیس تھے۔تاہم، پولیس نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت...
    اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ نے ’دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تنازع‘ کی بنیاد پر اپنے شہریوں کو پاکستان سفر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں جانے سے منع کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری سفری ہدایات کے مطابق امریکہ نے پاکستان سفر کے لیے مجموعی طور پر لیول تھری کی ایڈوائزری جاری کی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے سفر کو لیول فور کا خطرہ قرار دیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروپ پاکستان میں حملوں کی سازشیں کرتے رہتے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا بشمول سابق فاٹا میں دہشت گرد حملے اکثریت سے ہوتے ہیں ہوتے رہتے ہیں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کے کردار اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی خواتین مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو، طب، سائنس، دفاع یا کوئی اور شعبہ۔ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین ہمت، حوصلے اور عزم کی علامت ہیں، اور ہر میدان میں شانہ بشانہ کام کرکے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔پاک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹس پربانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کروں گا،ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی ہیں۔ان پوسٹس کے حوالے سے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کروں گا۔جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں ہیں۔...
    مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2025ء ) ایک دن میں سب سے زیادہ عمرہ حاضری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہی دن میں عمرہ ادا کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جہاں جمعرات کے روز 5 لاکھ عازمین مسجدالحرام میں داخل ہوئے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور زائرین کی آمد کو منظم کرنے کے لیے انتظامیہ نے جدید ترین نگرانی کے نظام کو اپنایا ہے، ان میں مسجدالحرام کے مرکزی داخلی راستوں پر ریڈر سینسر شامل ہیں جو حقیقی وقت میں نمازیوں کی تعداد کا پتا لگاتے ہیں، نئے نظام...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیٹو اتحادیوں کا ہر گز دفاع نہیں کریں گے جب تک وہ اپنی سیکیورٹی پر مناسب اخراجات نہیں کرتے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، یہ عام فہم بات ہے اگر وہ ادائیگی نہیں کرتے تو میں ان کا دفاع ہر گز نہیں کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے اسی مؤقف پر قائم ہیں اور اپنی سابقہ صدارت (2017-2021) کے دوران بھی نیٹو اتحادیوں کو یہ باور کرایا تھا، میرے دباؤ پر نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات میں اضافہ تو کیا لیکن یہ اب بھی ناکافی ہے۔   ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ...
    ٹورنٹو(انٹرنیشنل‌ڈیسک)دنیا بھر میں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے تاہم ایک خطہ میں دن کے وقت ہی سحری، افطار اور تراویح ہوتی ہے۔ اس وقت دنیا بھرمیں مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک جاری ہے۔ اس ماہ مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے روزہ رکھتے ہیں۔ سحری (وقت فجر شروع ہونے کا وقت) سے افطار (وقت مغرب) تک بھوکا پیاسا رہتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ٹائم زون کے حساب سے ہر ملک میں سحر اور افطار کے الگ الگ اوقات ہوتے ہیں تاہم رواں سال مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ ساڑھے گیارہ گھنٹے سے لے کر 20 گھنٹے سے زائد تک ہے۔ دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں سورج بہت کم وقت...
    کراچی: لوہے کے صندوق سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں دوسرا مفرور ملزم بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سائٹ میٹرووِل قبرستان سے صندوق میں بند خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کیس میں مفرور دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہرجاوید کے مطابق21 اکتوبرکو سائٹ میٹروول قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔ مقتولہ کی شناخت خاتون کی شناخت شازیہ کے نام سے کی گئی تھی اور اس کے قتل کا مقدمہ  شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔...
    بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔ بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔ مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جو دہشت گردی بام عروج پر پہنچی ہے، ایک انسان حیران ہو جاتا ہے کہ اسلام بہت بڑی چیز ہے ایک بہت بڑا کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو کابل سے انگیج کرنا چاہیے، اگر عمران خان کر سکتے تھے تو یہ کیوں نہیں کر سکتے۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا دہشت گردی پاکستان کے لیے تویقیناًبہت بڑا چیلنج ہے لیکن ساری دنیا کے لیے ہے، پورے خطے کے لیے ہے جس طرح سے افغانستان...
      بنوں کے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، بنوں دورے کے موقع پر آرمی چیف کی گفتگو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف...
    لاہور: ہر سال رمضان المبارک کے دوران لاہور میں مختلف ادارے اور مخیر حضرات سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں لبرٹی مارکیٹ میں سردار درشن سنگھ کا افطار دسترخوان اپنی خاص پہچان بنا چکا ہے، جہاں عام شہریوں، مسافروں اور مزدور طبقے کے لیے روزانہ افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے۔ سرفراز احمد، جو اس افطاری میں شریک تھے، نے سکھ برادری کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ انہیں مزید برکت دے۔ سردار درشن سنگھ کے اس نیک کام کی شہرت بیرون ملک بھی پہنچ چکی ہے۔ امریکا سے آئے سردار اندرپریت سنگھ نے ان کے انسان دوستی کے جذبے کی تعریف کی اور بتایا کہ ان کا ذکر امریکا، کینیڈا...
    تقریب سے خطاب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پتا لگتا ہے کہ کوئی کام ہونے جا رہے ہیں تو وہ فوری بینر لگا دیتے ہیں، ایم کیو ایم نے 300 لوگوں کی جگہ 600 لوگ بھرتی کئے اور پھر واجبات ادا نہیں کر پائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟، وزیراعظم کراچی آئیں تو پوچھیے گا کہ وعدہ کرتے ہیں تو وفا کیوں نہیں کرتے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں پنشن، بقایا جات چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم، مصطفی کمال، گورنر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ امریکا کی ایک نئی پارٹنرشپ کاآغاز ہورہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ری پبلکن رہنما و سابق امریکی مشیرساجد تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران فال آف کابل کا ذکر کرتے رہے۔ صدرٹرمپ کہتے ہیں جس طرح افغانستان سے انخلا ہوا یہ امریکن تاریخ میں ایک بدنما داغ ہے، افغانستان میں رہ جانے والے اسلحے کاباربارذکرکیا، انہوں نے کل مودی کی ٹیرف پالیسیوں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ٹرمپ کا تعریف کرنا پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے، لابنگ نہیں پاکستان نے ڈیلیو کیا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے متاثرین...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں، اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان...
    جیکب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان مسجد اقصٰی اور فلسطین کے وارث ہیں۔ ہم کسی غدار کو غزہ، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا سودا کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے اور قرآن کریم نے ماہ مبارک رمضان کا تعارف نزول قرآن مجید سے کرایا ہے۔ ہمیں قرآن مجید اور آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متمسک رہنا چاہئے یہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ماہ مبارک...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
    مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے رہنے والوں کا ہے۔مراد علی شاہ نے  کہا کہ سندھ حکومت کی 57 بڑی عمارتوں کو سولرائز کرچکےہیں، کراچی کے 7 اضلاع میں 50 ہزار روپے مالیت کا سولر ہوم سسٹم دیں گے، 2 لاکھ سولر سسٹم کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر نے ان پر روہت شرما کو شرمندہ کرنے کا الزام لگانے والے شخص کو نیچ اور جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ تم اتنے گھٹیا آدمی کیوں ہو؟۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے دبئی میں چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انھیں ٹیم کا مضبوط پلر (ستون) قرار دیا تھا۔ تاہم ایک ٹرولر نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا کہ انھوں نے کپتان روہت شرما کی توہین کی جس پر جاوید اختر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ...
    دنیا کے سرد مقامات سے کراچی سمیت دیہی سندھ کی مختلف آب گاہوں پرعارضی قیام کرنے والے مہمان پرندوں نے واپسی کے لیے رخت سفرباندھ لیا۔ سائبیریا سمیت دنیا کے سرد ممالک سے خوراک کی تلاش میں نقل مکانی کرنے والے مہمان پرندوں کی واپسی کا سفرشروع ہوگیا، پرندوں کےغول کے غول کی انتہائی منظم اندازمیں واپسی کے مناظرشہر کی فضاؤں میں اکثروبیشتردکھائی دینے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ موسم سرما کے آغاز پرسائبیریا سمیت دنیا کے سردترین مقامات سے مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، یہ مہمان پرندے انڈس فلائی وے زون کے راستے ہزاروں میل کا سفرطے کرکے کراچی سمیت سندھ بھر کی آب گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ ویڈیو بشکریہ جواد میمن ہرسال نومبر...
    کراچی (شوبز ڈیسک) – پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے یوٹیوبر راجب بٹ کے فہد مصطفیٰ پر دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز کو آئینہ دکھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لوگ اپنی فیملیز کو بیچ کر کنٹینٹ بنا رہے ہیں۔” اس بیان پر راجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے افراد کی عزت نہیں کر سکتے جو سینئرز جیسا برتاؤ نہیں کرتے۔ شمعون عباسی نے جواب میں کہا کہ فہد مصطفیٰ پچھلے 20 سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں...
    کراچی ( نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک پلمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) میں بطور ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینٹیننس ورکر مصطفیٰ حسن جن کے پاس صرف ڈپلومہ ہے کو گریڈ 18 کے افسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کردار کے لیے انتظامیہ میں ایم بی اے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے معیاری ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ عہدہ سونپا گیا۔ تقرری نے انسٹی ٹیوٹ میں کلیدی انتظامی عہدوں پر میرٹ اور شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
    بنوں(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بنوں کینٹ پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہےافطار کے وقت جب بازار میں رش تھا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق حملے میں 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ایک قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد...
    عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی،پہلے والا نام بحال کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت کردی۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیڈیم کا نام واپس تبدیل کرتے ہوئے پرانا نام رکھا جائے۔پشاور میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا عمران خان کو ناگوار گزرا انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سٹیڈیم کا...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان  صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت  کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ...
    ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
    عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ااطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں یہاں سے دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دین اسلام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے اشاعت دین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر نہ چلنا ہے، ہمیں اللہ کے دین اور قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے اسی میں ہماری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
    پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔  یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔  ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار  ماحولیاتی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔  یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کردیا۔ حال ہی میں ریشم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گفتگو کے دوران اپنی ایک خواہش کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنا خواب قرار دیا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ وہ پیسے جمع کر کے ایک لنگر خانہ بنوائیں۔ ریشم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے کاٹن سیزن 24/25 کے حتمی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5524593 گانٹھ کی آمد ہوئی جبکہ سابق سال 8393090 گانٹھ کی پیداوار ہوئی تھی۔رواں کاٹن سیزن مجموعی طور پر 2868400 گانٹھ کی کمی سے اختتام ہوا۔(جاری ہے) ماڈرن ریسرچ پر عدم توجہ ،ایکسپورٹ فسلٹیشن سکیم (ای ایس ایف) کے تحت امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ، مقامی خام کپاس کی پیداوار سے حاصل روئی، تیل،بنولہ اور کھل بنولہ پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس جیسی پالیسیوں کے نتائج پیداوار میں 34% کمی کے اسباب ثابت ہوئے۔ جس سے پانچ ارب ڈالر کی درآمدات سے معشیت عدم استحکام سے...
    مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر بھر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری جاری، طوفانی برفباری کے باعث متعدد اہم سڑکیں بند ہو گئیں جس سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وادی نیلم میں برفباری کے باعث شاہراہِ نیلم لوات سے اپر وادی تک بند ،وادی لیپہ کی بھی مرکزی سڑک برفباری کی وجہ سے بند، استور ویلی روڈ بھی برفانی تودہ گرنے سےبند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ اس کے علاوہ جہلم ویلی میں شاہراہِ لیپہ...
    خیبر پختونخوا کے عوام نے فتنۃ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ شہریوں نے دارالعلوم حقانیہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج ایک طرف مساجد اور مدرسوں پر حملے کرتے ہیں دوسری جانب جب ان کے خلاف سکیورٹی فورسز کارروائی کرتی ہیں تو مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ریاست کو اب فتنۃ الخوارج کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے کیوں کہ عوام بشمول علمائے  کرام ان کی شر سے محفوظ نہیں رہے۔  خیبرپختونخوا کے عوام خوارج کے خلاف آپریشنز میں ہر قدم پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ شہریوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج عورتوں اور بچوں...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سےملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اور بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جسکواللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے اور بلاوجہ تنقید کی بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے...
    امریکی ریاست نیو جرسی کے ہوئی اڈے سے اڑان بھرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ خبرایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں ایک کارگو کمپنی کے ہوائی جہاز میں ٹیک آف کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کو پائلٹ نے مہارت کے ساتھ نیوورک انٹرنیشنل پر دوبارہ اتار لیا۔ رپورٹ کے مطابق کارگو ہوائی جہاز ساز و سامان لے کر انڈیانا پولیس جارہا تھا، اڑان بھرنے کے بعد جب یہ سیکڑوں فٹ بلندی پر پہنچا تو طیارے کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لینڈنگ سے قبل رن وے پر فائر بریگیڈ تیار تھی جس نے فوری اقدامات کر کے آگ کو بجھا دیا تاہم کچھ کارگو کو نقصان...
    سینئر اداکارہ گل رعنا کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ڈرامے میں ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ادا نہیں کریں گی کیونکہ انہیں وہ اپنے والد جیسے لگتے ہیں نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے گل رعنا نے اپنے شوبز کیریئر اور انڈسٹری میں نئی اداکاراؤں کے رویے پر کھل کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ فنکار یا تو ہوتا ہے یا نہیں اداکاری میں بہتری تو لائی جا سکتی ہے لیکن یہ سکھائی نہیں جا سکتی ان کے مطابق کسی بھی اداکار کی صلاحیتوں کو تراشنے میں ہدایت کار کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کا کریڈٹ ہدایت کاروں کو دیتے ہوئے کہا کہ...
    سٹی42: لاہور کے علاقے مناواں میں ٹریفک وارڈن نے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن رکشہ ڈرائیور پر تھپڑ برساتا رہاجبکہ معذور رکشہ ڈرائیور نے مدد کے لیے شہریوں سے درخواست کی اور کہا کہ "میں معذور ہوں اور بچوں کے لیے حلال روزی کمارہا ہوں۔" رجب بٹ سمیت 10افراد کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنیکا فیصلہ رکشہ ڈرائیور کی بات سنے بغیر ٹریفک وارڈن نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر شہریوں نے جمع ہو کر رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن سے بچایا۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے فوری طور...
    وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ سب نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی   ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا سائزبڑاکرنے کے بعدناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک دے دیئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈاورنمایاںکمی کے باوجود مارکیٹس میں مہنگائی کم نہ ہونے کے تاثرکودورکرنے کے لیے بھی وزیراعظم نے میڈیا ٹیم اور وزارت خزانہ کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں،وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک نے ماضی میں شریف فیملی کے ساتھ دیئے گئے بیانات پر عوامی سطح پر معذرت تو نہیںکی لیکن کابینہ کے غیررسمی اجلاس اور ناشتے میں وزیراعظم شہبازشریف کی جوتعریفیںکی ہیں ،اس پرکابینہ کے دیگرممبران حیرت زدہ ہوئے ۔کابینہ میںنئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں جمعہ کو ناشتے کااہتمام کیا گیا۔مذہبی امورکے ممکنہ وزیرسردارمحمدیوسف نے قرآن پاک کی تلاوت کی جس سے کارروائی کاآغاز ہوا ۔کابینہ...
    کراچی ( پ ر) معروف دینی اسکالر مفتی شاہ زیب گل واحد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانیت کے درد کا سبق سکھاتی ہے ، معاشرے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا اور یہی روزے کا مقصد ہے ، نزول قرآن کی وجہ سے ماہ رمضان کی فضیلت دوسرے مہینوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے ، یہ ماہ تربیت ہے امت اس ماہ مبارک میں روز و شب اللہ کی بندگی میں گزارنے کی مشق کرتے ہیں تاکہ باقی سال اسی طرح گزارسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ سائٹ پٹھان کالونی کے تحت برمکان حاجی بشیر احمد حیدر چالی میں استقبال رمضان پروگرام سے...
    ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامدالحق خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کیلئے کوشاں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت پانچ بے گناہ افراد کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء کے اہل خانہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عہدیداران سے خطاب میں صوبائی صدر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی...
    پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر اپنے ضمیر کاسودا کرتے توآرام سے باہر آسکتے تھے ، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ہے، کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سوداکیا،دکھ کی بات ہے کابینہ میں وزراءکی فوج لائی گئی ہے،اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا ءکو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کو جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ مرحوم مولانا حمید الحق حقانی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔گورنر کنڈی نے جامعہ حقانیہ دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سینئر حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی...
    ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
    جس کاروبار نے بڑے لیول پر کامیاب ہونا ہو وہ اپنے آغاز میں خود پر کیئے گئے ہوم ورک ہی سے نمایاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں نئے کاروبار کے ناکام ہونے کا تناسب اسی فیصد تک ہے، جو اپنی ابتدا ہی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم کاروبار کو پوری تیاری اور تحقیق کے بغیر شروع کرتے ہیں۔ آپ کامیاب کاروباری گروپس، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور امیر ترین کاروباری افراد کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لیں ان میں اکثر نے نچلی سطح سے اوپر اٹھ کر کامیابی حاصل کی۔ چھوٹی کمپنیاں اپنی لیڈرشپ، تجربے اور مخلص اسٹاف کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جبکہ کسی کمپنی میں کام کرنے والا ایک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ تمام وفاقی وزرا اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ میں خود لوں گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔ عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وفاقی...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا   گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر  نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز  میں متوقع ہے۔ سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں کی اسرائیل میں تدفین
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز  میں متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں آج صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ناشتہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر  نئی کابینہ ارکان کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ارکان کی وزارتوں و ذمے داریوں کا اعلان ایک سے دو روز  میں متوقع ہے۔
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے وفاقی حکومت حکومت کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت ایسی لاقانونیت کو ختم کرے ورنہ احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ بلتستان کے تین نامور علماء کی رمدان بارڈر سے بلاجواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بلتستان کے علماء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر بلتستان بھر سے سخت ردعمل آئیں گے۔ ایک بیان میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے وفاقی حکومت حکومت...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بے ہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔  ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی. انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو...
    ویب ڈیسک: ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی...
    سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر—فائل فوٹو سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بات جمہوریت کی کرتے ہیں مگر اپوزیشن کی کانفرنس سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سوچوں پر پہرے نہیں لگا سکتے، ہم یہ نہیں کرنے دیں گے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، آئین کی پامالیاں جاری ہیں، یہاں پر ملک کی بہتری کے لیے ایجنڈا بنانے کی بات کی گئی۔ کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخلاپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں...
    ان کا کہنا ہے کہ یوپی کے وزیراعلٰی کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ مسلم بچوں کی جدید تعلیم کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انکے بجٹ میں کٹوتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم بچوں کی تعلیم دینے کے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ناقابل اعتبار قرار دیا ہے اور "کچھ ملا" جیسے الفاظ کے استعمال پر اعتراض جتایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے بجٹ میں کسانوں، نو جوانوں اور غریبوں کے لئے کچھ نہیں رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھگوا کپڑے پہنے سے نہیں بلکہ زبان، برتاؤ...
    بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔   انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے فیشن اسٹائلسٹ کے یومیہ معاوضے کی تفصیلات بتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک غیر ملکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹائلسٹ ایک دن کی اسٹائلنگ کیلئے اداکاروں سے 2 لاکھ اور اس سے زیادہ فیس چارج کرتے ہیں۔ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جان نے ساتھی اداکاروں اور دیگر فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ایونٹ اور ایک دن کی تیاری کیلئے کسی اسٹائلسٹ کو اتنا زیادہ پیسے دینے اور اپنے اخراجات اس قدر بڑھاتے ہوئے سوچنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کی صورتحال بےحد سنگین ہے۔ بطور اداکار اور ہدایتکار بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں پر بات...
      گووندا اور سنیتا کی شادی کو 38 سال مکمل ہوگئے اور اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں میں کتنی صداقت ہے اس پر ردعمل دینے کے لیے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود گووندا یا سنیتا دستیاب نہیں ہیں۔ جوڑے کی خاموشی نے معاملے کو مزید پُراسرار بنادیا ہے جس سے طلاق کی خبریں اور طول پکڑتی جا رہی ہیں۔ ان خبروں پر یقین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اب تک گووندا، سنیتا یا کم از کم ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے ردعمل آنا چاہیے تھا۔ جس کے بعد گووندا کی بھانجی آرتی اور بھانجے کرشنا ابھیشک، جو خود...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم...
    مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم عدالت نے آفاق احمد کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد روبکار جاری ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔ آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہوں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی...