تائیوان کی علیحدگی پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر سختی سے ضرب لگانا ضروری ہے، وانگ حو نینگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ ایک چین کے اصول اور ‘سنہ92 کے اتفاق رائے پر عمل پیرا رہتے ہوئے تائیوان کے ہم وطنوں کو متحد کرنا ہوگا۔جزیرہ تائیوان پر محب وطن اتحاد کی قوتوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے “تائیوان کی علیحدگی”پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات پر سختی سے ضرب لگانا اور مادر وطن کی وحدت کے عمومی رجحان کو تشکیل دینا ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے، مین لینڈ میں تائیوان کے تاجروں اور کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کی جائے، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان انضمام اور ترقی کو فروغ دیتے ہوئے تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ چینی طرز کی جدیدکاری کے مواقع اور ثمرات کا اشتراک کیا جائے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تائیوان کے
پڑھیں:
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا میں سے کوئی ایک فرد یہ فہرست جیل انتظامیہ کو پہنچائے گا اور یہ تمام عمل بانی تحریک انصاف کی ہدایات اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت انجام دیا جائے گا اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فہرست سے ہٹ کر کسی بھی فرد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو اس فہرست کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ کسی بھی دن اور وقت بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے