فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ 

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ

پڑھیں:

 مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون، 117 گراں فروش حوالات میں بند 

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ نے ماہ رمضان کے پہلے جمعے پر مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون کیا، اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں چھاپے مارے اور 117 گراں فروش حوالات بند کردیے گئے، جبکہ مصنوعی مہنگائی اور گراں فروشی پر 21 دکانداروں پر مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر کے 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13 ہزار سے زائد مقامات پر انسپکشن کی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔ محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ جمعہ المبارک کے موقع پر ایک لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سپلائی کو ڈبل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے
  • پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • کراچی میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف انتظامیہ کی نئی حکمت عملی
  • سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر ایکشن، گرفتاریاں، بھاری جرمانے عائد
  •  مہنگائی مافیا کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون، 117 گراں فروش حوالات میں بند 
  • رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو اشیا خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک
  • ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز؛ نجی کیش اینڈ کیری کی برانچز سیل
  • اُم حسان کی گرفتاری اور رہائی
  • اے این ایف کی کارروائی، 2 خواتین منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد