مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد جیل سے رہا، کارکنوں نے استقبال کیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
عدالت نے آفاق احمد کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد روبکار جاری ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔
آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہوں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں آفاق احمد کو رہا کیا جائے، فاروق ستار، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، شرجیل میمن
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں مال بردار گاڑیوں کو جلائے جانے کے واقعات کے بعد آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا جس پر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آفاق احمد جیل سے رہا ضمانت منظور مال بردار گاڑیاں مہاجرین قومی موومنٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد جیل سے رہا مال بردار گاڑیاں مہاجرین قومی موومنٹ وی نیوز ا فاق احمد کی سے رہا
پڑھیں:
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد جیل سے رہا
کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو رہا کردیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر کارکنان نے آفاق احمد کا پرتپاک استقبال کیا، فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کارکنان نے آفاق احمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کے چاروں اطراف کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آفاق احمد سینٹرل جیل سے بفرزون میں گزشتہ ہفتے ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک 10 سالہ بچے صائم کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلخانہ خانہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران متوفی بچے کے والدین آبدیدہ ہوگئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ جیل سے گھر جانے کے بجائے ان لوگوں کے گھر آیا ہوں، یہاں کے شہریوں کو انسان نہیں بھیڑ بکری سمجھا جارہا ہے، حالات کچھ بھی ہوں ، میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ میں نے جو جدوجہد شروع کی ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں 5، 5 دن سے پانی، بجلی نہیں، لوگ بلک رہے ہیں، جہانگیر روڈ پر خواتین احتجاج کررہی ہیں۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر کارپوریشن سے اپیل کرتا ہوں کہ پانی بجلی بحال کریں اگر پانی، بجلی بحال نہ ہوا تو اس احتجاج میں میں بھی خود شریک ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو صرف حادثہ کہہ کر انتظامی معاملہ کہہ دینا زیادتی ہے، یہ انتظامی نہیں بلکہ انسانی معاملہ ہے، اس پر چپ نہیں بیٹھوں گا۔