اسلام آباد:

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، ہم نے میڈیا، دانش وروں اور وکلا کو دعوت دی تھی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، یہ ایک بھی ایک کانفرنس سے ڈرتے ہیں، کل یہ کانفرنس جہاں بھی ہو ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور ترقی کی بات کی جائے گی، انہیں کانفرنسوں کے ذریعے ملک سے انتشار ختم ہوتا ہے، کل کھل کر آئین کے حوالے سے بات کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا یہ روایات ہم نے توڑنی ہیں، آئین سے کھیلنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران ناجائز ہیں، ہمیں مجںور کیا گیا تو اسمبلی کی کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پھر فارم 45 والوں کی اسمبلی بلائیں گے، ہم پھر پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ختم کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے ڈرتے ہیں نے کہا کہ کے ذریعے

پڑھیں:

ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟

انہوں نے کہاکہ ہم اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز جاری رہا تو اپنی اسمبلی لگائیں گے۔

سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمارا مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں جو حکومت قائم ہے یہ عوام کی نمائندہ نہیں، جعلی حکمران آئین کے نام سے گھبراتے ہیں۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکمران عوام کی رائے سے گھبراتے ہیں، کل کی کانفرنس میں آئین اور معیشت پر بات ہوگی۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ کل کی کانفرنس ہر حال میں ہوگی، ہمارے بڑوں نے یہ ملک حاصل کیا تھا اور اب انہی کی اولادیں اسے محفوظ کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ جمہور اور انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والوں کو بند نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت سہمی ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ہم پاکستان میں انسانی قوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائیں گے، حکومت ڈری اور سہمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا

اس موقع پر ناصر شیرازی نے کہاکہ کل آئین و قانون کو ماننے والی قوتیں اسلام آباد میں جمع ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئین و قانون کی بالادستی اپوزیشن اتحاد اسلام آباد اجلاس اسمبلی جدوجہد سلمان اکرم راجا شاہد خاقان عباسی قومی کانفرنس محمود اچکزئی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد
  • سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا
  • بھارت کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا، حریت کانفرنس
  • چوری والے فیڈرز پر سحر و افطار کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی، اویس لغاری
  • رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی دینے کا فیصلہ
  • تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم نے 2 دہائی قبل مسلمانوں کے قتل عام پر معافی مانگ لی
  • ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
  • ونڈ فال ٹیکس ، حکومت نے 16بینکوں سے صرف ایک دن میں 23ارب روپے وصول کرلئے
  • فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار