Islam Times:
2025-03-10@19:29:19 GMT

کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہل کاروں پر فائرنگ پولیس اہل

پڑھیں:

لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار


لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لڑکوں سے دوستی کر کے ملنے کیلئے بلاتی تھیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان لڑکوں پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ: شہید سی ٹی ڈی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
  • کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
  • کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید
  • کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • تراویح کے دوران فائرنگ سے  پولیس اہلکار سمیت 3 افراد قتل
  • کوہاٹ؛ تانڈہ ڈیم میں پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
  • لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے
  • پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے 3 اہلکار ہلاک، پاکستان کے 8 ایف سی اہلکار زخمی