مسلم بچوں کو سائنسداں بنانے والے یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان ناقابل اعتبار ہے، اپوزیشن
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ان کا کہنا ہے کہ یوپی کے وزیراعلٰی کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ مسلم بچوں کی جدید تعلیم کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انکے بجٹ میں کٹوتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم بچوں کی تعلیم دینے کے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ناقابل اعتبار قرار دیا ہے اور "کچھ ملا" جیسے الفاظ کے استعمال پر اعتراض جتایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے بجٹ میں کسانوں، نو جوانوں اور غریبوں کے لئے کچھ نہیں رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھگوا کپڑے پہنے سے نہیں بلکہ زبان، برتاؤ اور طرز عمل سے کوئی یوگی بنتا ہے اور پورا سناتنی سماج اور عام آدمی جانتا ہے وہ جو راون نے سیتا کو اغوا کیا تھا تو وہ سادھو کے لباس میں آیا تھا اور ہم سب کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی کمال اختر، رکن اسمبلی ضیاء الدین رضوی اور کانگریس لیڈر ارشد اعظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ مسلم بچوں کی جدید تعلیم کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ان کے بجٹ میں کٹوتی کرتے ہیں۔ مدرسہ جدید کاری اسکیم کو بند کر دیا گیا ہے اور اقلیتوں کے لئے پولیٹیکینک اور آئی ٹی آئی جیسے تعلیمی اداروں کو منظوری نہیں دی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ جو اٹھارہ پولی ٹیکنک اسکول پہلے قائم کئے جاچکے ہیں، ان پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔ اقلیتوں کے لئے بجٹ کے نام پر صرف بچوں کے لئے وظیفہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمال اختر نے "کچھ ملا" جیسے الفاظ کے استعمال پر وزیراعلٰی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس لفظ کا صیح معنی جاہل کا اور جاہل ہر مذہب اور ہر طبقہ میں موجود ہیں، اس کو کسی خاص مذہب سے جوڑنا لا علمی کی نشانی ہے۔
سماجوادی پارٹی کے ایک دیگر رکن ضیاء الدین رضوی نے کہا کہ وزیراعلٰی سے اقلیتوں کو کوئی امید وابستہ نہیں رکھنا چاہیئے اور ان سے کوئی شکوہ بھی نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ وزیراعلٰی ہندتوا ایجنڈے کو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بچوں مدرسوں کے خلاف ان کا نظریہ منفی ہے اور ہندوستان کے مشترکہ کلچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ضیاء الدین رضوی کے مطابق آئین میں سبھی کو پسند کی تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ آئین سے ہی چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سماج کو ڈاکٹر، انجینئر اور سائنسدان کی بھی ہے اور مولانا، پادری اور پنڈت کی بھی ہے، اس کے لئے ہندوستانی کلچر کی حفاظت اور طبقوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سماجوادی پارٹی مسلم بچوں کرتے ہیں ہے اور کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم عمران خان ہوں گے: عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وزیرِ اعظم بانئ پی ٹی آئی عمران خان ہوں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی بیٹھک ہونی ہے، بیٹھک کا مقام 2 سے 3 مرتبہ تبدیل کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، پاکستان میں بدقسمتی سے کٹھ پتلی راج ہے، حکومت نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے سڑکوں پر اور ایوانوں میں بھی احتجاج ہوتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ بار، راولپنڈی بار اور اسلام آباد بار سب جگہ پی ٹی آئی جیتی ہے۔