وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام (3 مارچ 2025) , جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کی ایک یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کی ہم غیر معمولی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پر غور کریں جو ہماری زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو تقویت بخشتی ہے۔ ہمالیہ کے برفانی چیتے سے لے کر خطرے سے دوچار دریائے سندھ کی ڈولفن اور بحیرہ عرب کی شاندار وہیل شارک تک، پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔ یہ انواع صرف ہمارے قدرتی ورثے کا حصہ نہیں ہیں بلکہ یہ جاندار ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ہمارے ماحول اور معیشت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سال جنگلی حیات کے عالمی دن کا تھیم ’وائلڈ لائف کنزرویشن فنانس: لوگوں اور اپنے سیارے زمین میں سرمایہ کاری‘ صحت مند ماحولیاتی نظام، پائیدار معیشتوں اور انسانی بہبود کو برقرار رکھنے میں جنگلی حیات کے ناگزیر کردار کو تسلیم کرتے ہوئے جنگلی حیات کی نسلوں کے تحفظ کے لیے جدید مالیاتی طریقہ کار کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے لوگوں اور کرہ ارض دونوں کے لیے پائیدار مستقبل میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے، ہمارا گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے جو غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔ خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں کے حوالے سے بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (CITES) پر دستخط کرنے سے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف قانون سازی کو تقویت ملتی ہے۔ مزید برآں، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB)، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے تحت، زخمی، یتیم اور جبر و زیادتی کا شکار جانوروں کی بحالی کے لیے وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد انہیں جنگلی میں دوبارہ شامل کرنا یا ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے والی پناہ گاہوں میں جگہ دینا ہے۔ ہماری حکومت مقامی کمیونٹیز، ماحول کے تحفظ کرنے والوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ آئیے پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنگلی حیات کے عالمی دن کے لیے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کونسے اہم اعلانات کیے؟
اورسیز پاکستانیز کنونشن کے تیسرے روز تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس کنونشن میں دنیا بھر میں مقیم 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں جو اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے کچھ اہم اعلانات کیے۔ وہ اعلانات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیاموزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور پنجاب میں کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی خصوصی عدالتوں پر کام کریں گے اور سمندر پار پاکستانی ویڈیو لنک پر پیش ہوسکیں گے۔
تمام یونیورسٹیوں میں اوورسیز بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختصوزیر اعظم نے اعلان کیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں سمندر پار پاکستانیوں کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے۔
جامعات میں 10 ہزار سیٹوں میں سے 5 فیصد نشستیں اوورسیز پاکستانیوں کی ہوں گی اور میڈیکل کالجز میں اوور سیزپاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد ہوگا۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 3 ہزار بچوں کو میڈیکل کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے 5 ہزار بچوں کو ہنر سکھایا جائے گا۔ اورسیز پاکستانیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں عمرکی حد میں 5 سال کی چھوٹ ہے۔
میر پور خاص میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کا حکمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ان لائن سیل ڈیڈ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی آفس مختص کردیا گیا ہے۔ بورڈآف ریونیو پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے خصوصی سیل بنایا ہے۔ میرپورآزاد کشمیر میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی فزیبلٹی بنانے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔
15 اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلانوزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں سمندرپار پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات بھیجیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات ہماری مجموعی ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں اور زیادہ ترسیلات بھیجنے والے 15 پاکستانیوں کو ہر سال ایوارڈز دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات پر سول ایوارڈ دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاکستانی یورپ، امریکا، خیلج سے یہاں تشریف لائے، ایک کروڑ پاکستانی دنیا کے مختلف خطوں میں آباد ہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے اپنے شبانہ روز محنت سے رزق حلال کمایا اور تمام ممالک میں پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑسے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے وطن کی خدمت کی، بیرون ملک پاکستانیوں نے محنت اور لگن سے اپنا مقام بنایا، اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر بھی ہیں، اوورسیز پاکستانی ہمارے سروں کے تاج ہیں، اورسیز پاکستانیوں نے طب، انجینئرنگ اوردیگرشعبوں میں نام کمایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اورسیز پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورسیز پاکستانیز کنونشن اوورسیز پاکستانی اوورسیز پاکستانی ایئرپورٹ سہولیات اوورسیز پاکستانی کوٹہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایوارڈ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں وزیراعظم شہباز شریف