2025-04-15@07:14:26 GMT
تلاش کی گنتی: 764
«پولیس افسران»:
(نئی خبر)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیے جانے والے کامران قریشی کی جانب سے بیٹے ارمغان کی سہولتکاری کا انکشاف سامنے آگیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا ہے کہ ملزم کامران قیریشی کو پولیس مقابلہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی، ڈیفنس کا گھر بھی کامران قریشی نے کرائے پر لیا تھا، جب ڈیفنس کے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا تھا تو اس دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے، پولیس پر حملے میں...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری پر ڈی آئی جی سی آئی اے کا مؤقف سامنے آ گیا۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے کہا ہے کہ ملزم کامران قریشی سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کریں گے، پولیس پر حملے میں استعمال اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے، گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے۔ مصطفی عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتارایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق ملزم...
کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔ دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ...
کراچی: پولیس کی جانب سے مفت میں اشیا لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، رمضان المبارک میں پولیس افسر کی جانب سے مفت میں شربت کی بوتل لینے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس سے قبل شارع نور جہاں تھانے کے اہلکار کی پھل فروش سے مفت میں خربوزہ لینے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم مفت میں شربت کی بوتل لینے والے مددگار 15 کے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں...
لاہور میں اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل اسپتال میں فری سی ٹی اسکین ٹیسٹ کے لیے 7 ہزار 500 روپے طلب کیے گئے۔ احسان نامی شخص نے فری ٹیسٹ کے عوض رشوت طلب کی۔ مزید پڑھیں: سندھ کے اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ غریب کی پہنچ سے باہر کوٹ لکھپت پولیس نے شہری کی درخواست پر احسان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ میں 6 دیگرملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
نوشہرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس افسر الیاس گائوں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو ہسپتا ل منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
نوشہرہ(نیوز ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کلان میں خشبکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس افسر الیاس گاؤں سے ڈیوٹی کے لیے نوشہرہ کینٹ آر ہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور شواہد جمع کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
علامتی فوٹو وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے نے مزید 5 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران جنگلی بھیڑیا 14 افراد کو زخمی کرچکا ہے۔ وسطی کرم: بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمیوسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بھیڑیے نے ذیمشت، کنڈالی، شمخی، اوٹ کے علاقوں میں لوگوں پر حملہ کیا، زخمیوں کو صدہ اسپتال پہنچادیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حیدر آباد: جنرل بس اسٹینڈ پر ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا، چار حملہ آور گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ہاشم بروہی کے مطابق اقدام قتل اور دھمکیاں دینے کے ایک مقدمے میں کارروائی کے لیے فریادی کے ہمراہ پولیس پارٹی جب ملزمان کے قریب پہنچی تو فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کیس کے فریادی سمیت دو افراد جاں بحق اور اے ایس آئی لیاقت شدید زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں مختارعلی اور سلمان پٹھان شامل ہیں۔ ہاشم بروہی نے بتایا کہ...
ہندو شدت پسند تنظیموں کے متنازع مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کچھ لوگ سامنے آئے، کشیدگی بڑھتی دیکھکر پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تاہم اس دوران دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور شہر کے کئی علاقوں میں پیر کی شام ہوئے تشدد کے بعد آج کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ پیر کو مغل بادشاہ اورنگزیب کی قبر ہٹانے کی مانگ پر شروع ہوا۔ تنازع فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا جو پتھراؤ، آگ زنی، گاڑیوں اور املاک کی توڑ پھوڑ پر منتج ہوا۔ اس تشدد کے دوران چھ افراد اور تین پولیس اہلکار سمیت نو لوگ زخمی ہوگئے۔ آج تشدد زدہ علاقے محل میں...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
— فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
---فائل فوٹو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بالخصوص جنوبی اضلاع میں دہشت گردی بڑھی ہے، صوبے میں دہشت گردی بڑھنے کا مزید امکان ہے۔آئی جی ذوالفقا رحمید نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا پولیس کے پاس 11 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے، تھانوں اور پولیس چوکیوں کی عمارتیں ٹھیک ہونی چاہئیں، پولیس کو جدید اسلحہ چاہیے، اسلحہ خریدنے کا پلان تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ جدید اسلحے اور دیگر وسائل کا معاملہ اٹھایا ہے، پارا چنار ٹل شاہراہ کو محفوظ بنانے کے لیے الگ فورس بنا لی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات جاری، خضدار میں بم حملہ، 5 زخمی، بنوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، وزیرستان میں 2...

خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک
پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری...
ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسما عیل خان میں سکیورٹی فورسز نے تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات...
پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس...
کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران...
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ Post Views: 1
— فائل فوٹو بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025) ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باعث آج سے کرفیو نافذ کر نے کا اعلان کردیا گیا ، خیبر پختونخوا ہ کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔ ان راستوں پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد...
وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بھیڑیے نے علی الصبح وسطی کرم کے علازے ذیمشت، کنڈالی، شمخی اور اوٹ میں لوگوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں جھڑپیں، حکومتی اقدامات مایوس کنپشاور خیبرپختونخوا اسمبلی میں ضلع کرم میں دو... پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو صدہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سٹی42: افغانستان سے آ کر حملے کرنے اور روزہ داروں کو شہید کرنے والے دہشتگردوں کے لگائے ہوئے زخموں سے نڈھال پاکستان افغانستان کی حکومت پر دہشتگردوں کی سرپرستی روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے، خیبر پختونخوا کے نیم خواندہ وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر پاکستان کی فارن پالیسیوزارتِ داخلہ کی غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجنے کی بہت تفصیل کے ساتھ بحث مباحثے کر کے بنائی پالیسی کو "غلط" قرار دے ڈالا۔ بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں اشتہاری مجرم گرفتار علی امین گنڈاپور، جنہیں پاکستان کی فارن پالیسی سے مکمل آگاہی تک نہیں، دھڑلے کے ساتھ کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر پاکستان مین موجود افغانوں کو نکالنے کی وفاقی...
ڈہرکی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔فائرنگ سے جام مہتاب حسین کا ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے، دو افراد زخمی ہوئے، واقعے میں جام مہتاب ڈہر محفوظ رہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب کا ایک گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے، مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رابطہ کر کے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن، فرضی مشقیں کی گئیں، پولیس 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور اس دوران 68 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں موجودہ سکیورٹی صورتحال بارے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ...
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں جا گری۔
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی، سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حویلی میں حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
کوئٹہ کے علاقہ کرامانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ادھر چاغی کے علاقے امین آباد میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تاہم حملہ آور اسلحہ اور وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہونے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطا بق لیویز کی کارروائی پر ملزمان موٹر سائیکل اور وائرلیس سیٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں...
تمام زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل،زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل سی ٹی ڈی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر...
کراچی: پولیس نے کورنگی میں سرنگ کھود کر کی جانے والی آئل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر تیل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں تیل چوری کرنے کے لیے ایک ویئر ہاؤس کرایے پر لیا تھا اور وہاں کھدائی کر کے سرنگ بنائی تھی، ملزمان نے 150 فٹ تک کھدائی کر کے وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعدازاں کلپ لگا کر تیل چوری کی واردات کی اور ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک بھی سرنگ کھود ڈالی تھی۔ واردات کے حوالےسے پولیس حکام...
پولیس کے مطابق دھماکے میں مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا...
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
BAJAUR: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
سٹی 42 : پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ میں مدرسہ کے باہر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے، مسجدکے قریب دیسی ساختہ بم نصب تھا، دھماکے میں مفتی منیر شاکر بھی زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ خوشحال، عابد اور سید نبی بھی زخمیوں میں شامل ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور مفتی شاکر ہدف تھا، تاہم مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید...
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے...
امرتسر کے معروف گردوارے ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں 2 افراد نے گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی۔ تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود...
بھارتی شہر گجرات میں نشے میں دھت نوجوان نے تیز رفتار کار 4 افراد پر چڑھادی، جس سے 1 خاتون ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وڈودرا کے کریلی باغ میں پیش آیا، جہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھا دی، حادثے کے بعد نوجوان گاڑی سے باہر نکل کر چیخنے لگا۔ حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مشتعل افراد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور ڈرائیور کی خوب دھلائی کر ڈالی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشرکیا۔ ملزم راکشت چورسیا کا تعلق اترپردیش کے علاقے ورانسی سے ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم راکشت چورسیا وڈورا یونیورسٹی میں قانون...
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ...
---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، مدعیٔ مقدمہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر جوڈیشل...
ڈیرہ اسماعیل خان کے گائوں شیر کہنہ میں گھریلو تنازع پر بھائیو ں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 55سالہ سعد اللہ ، 24سالہ ابوبکر ، 2 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ اسامہ اور 10 سالہ طفیل شامل ہیں۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ عوام کے لیے دیئے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔ اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی...
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر پولیس فائل اور کیس کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ساحر حسن کو زبردستی مصطفیٰ کیس سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ یہ کیس الگ ہے۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کیلئے درخواست تو آئینی بینچ کے پاس جانا چاہیے ؟درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست ضمانت ریگولر بینچ سن سکتی ہے۔ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی...
ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا کھلے عام اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کے جیتنے کے بعد ہلا گلا کیا اور آتش بازی کی۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سزا کے طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کراچی: ڈیفنس کے گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحقتین افراد راولپنڈی سے کاروبار کے سلسلے میں یہاں آئے ہوئے تھے، پولیس نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف
یہ بات بھی حیران کن رہی کہ پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اکیلا 4 گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا اور ایک ڈی ایس پی سمیت دوسرے اہلکار کو زخمی بھی کیا مگر 4 گھنٹے تک پولیس اہلکار اس کو گرفتار نہ کرسکے جب تک کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ اور تیسرے آئی فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی سہولت کاری کے باعث ملزم ارمغان کو ہر جگہ جو سہولت مل رہی ہے اور وہ اپنی مرضی سے بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل...
---فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف حکام کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایف آئی اے کے نام پر کال سینٹرز پر چھاپے مار رہے ہیں، صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہریوں سے رشوت وصول کرتے ہیں، یہ اہلکار لاہور میں ایف آئی اے کا نام استعمال کر کے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق اہلکاروں کے دائرہ اختیار سے باہر چھاپے مارنا، رشوت لینا ایف آئی اے کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی منظوری سے صوبے بھر میں...
اسلام آباد: پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ جی بتائیں پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ پولیس آفیشلز کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے، پولیس افسران کی شناخت کے لیے درخواست گزار کو بلایا تھا وہ نہیں آئے، ہم نے کال اَپ نوٹس بھیجا اس کا بھی جواب نہیں آیا۔ وکیل...
اسلام آباد: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے۔ جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ نوٹسسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے۔ میڈیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں 13مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا،وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ پولیس افسران نے بندہ اٹھایا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،شناخت پریڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا جی بتائیں!پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ڈی ایس پی نے کہاکہ پولیس آفیشلز کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے،پولیس افسران کی...
کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقہ چارسدہ میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تاجہ بانڈہ میں مبینہ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے پیر 10 مارچ کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب ڈاکٹر امبیدکر نگر میں خوشیاں منانے والے بہت سے بھارتی کرکٹ شائقین نے ایک مقامی مسجد کے باہر آتش بازی شروع کر دی۔ حکام کے مطابق اس آتش بازی کے دوران جھڑپیں شروع ہو گئیں، جن میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ پتھراؤ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی دبئی میں کھیلے گئے کرکٹ کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرا دیا تھا اور یہ ایسا مسلسل دوسرا موقع تھا کہ بھارت کی قومی کرکٹ...
---فائل فوٹو کوہاٹ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت، ڈی پی او، پولیس افسران و اہل کاروں اور شہید کے لواحقین شریک ہوئے۔ کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔ سی ٹی ڈی اہلکار مصطفیٰ اور زاہد کو نامعلوم فراد نے تانڈہ ڈیم کے قریب فائرنگ کر کے اس وقت شہید کردیا تھا جب وہ اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جارہے تھے۔
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز...
راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی۔ٹھٹہ سے لاپتہ لڑکی سمیت دیگر افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ سے لاپتہ معاذ خان اور محمد یاسین گھر واپس آ گئے ہیں۔عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اجالا نامی لڑکی ایک سال سے تھانہ مکلی، ٹھٹہ کی حدود اور شرافی گوٹھ سے رفیع الرحمٰن ایک برس سے لاپتہ ہے۔بعد ازاں عدالت نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی۔
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے لگانے اور آتشبازی کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی آگ لگائی جس کے بعد 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے...
---فائل فوٹو کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ دونوں اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمیکراچیشہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں... مقتول اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس ائی مصطفی اور اہلکار زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، قتل کی...
تراویح کے دوران فائرنگ کرکے پولیس اہل کار سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔ پولیس کے مطابق نارووال میں دیرینہ دشمنی پر نماز تراویح پڑھتے افراد پر نامعلو م افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اسپیشل برانچ کے اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سٹی نارووال توحید الرحمان کے مطابق انعام اللہ بٹ کی حویلی کے کمرے میں نماز تراویح ادا کی جا رہی تھی کہ نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹر عمران بٹ، شاہد بٹ سمیت اسپیشل برانچ پنجاب پولیس کا اہلکار ظفر اقبال جاں بحق ہو گئے جب کہ شہباز نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کی...
نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی...
—فائل فوٹو دادو کی تحصیل میہڑ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار، ہندو نوجوان اغوا کندھ کوٹ کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں... پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ کوچ کا کلینر اور 1 کار سوار زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
نارووال(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع نارووال میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات گزشتہ روز ہوئی جس میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ کینیڈا میں مقیم مقتول کے بھائی زمان نے شوٹرز کے ذریعے فائرنگ کروائی، فائرنگ کرنے والا شوٹر وزیرستان کا رہائشی ہے۔3افراد کے قتل پر ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان میں ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جب کہ مقتول عمران کےخلاف8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق متنازع...
دہشت گردی کی مالی معاونت، شدت پسندوں کی بھرتی اور انتہا پسندی کی حمایت کے الزامات تمام افرادکا اب تک کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کے مطابق یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے...
اٹک میں حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے 12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی، کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کروانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دولہا نعیم، لڑکی کے سوتیلے باپ طیب سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔روز نامہ امت کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی سکوادرا (کاتالونیا کی پولیس) ہسپانوی نیشنل پولیس اور اطالوی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10 افراد کو بارسلونا میں اور ایک شخص کو اٹلی کے شہر پیاچینزا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ہسپانوی پولیس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ آپریشن 3 مارچ کی رات کو انجام دیا...
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا، تھانے کو نذر آتش کیا اور اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد گزشتہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر اوورناچ ٹاؤن میں داخل ہوئے اور پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 60 سے زائد تھی۔ جنہوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود اسلحہ بھی لے گئے۔ مسلح افراد نے لیویز فورس...
مونٹریال: کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ایک پب پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نقاب پوش تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔ یہ واقعہ ٹورنٹو کے مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پب میں داخل ہو کر بغیر کسی وجہ کے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ٹورنٹو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "12 افراد زخمی، جن میں 6 کو گولیاں لگیں، تاہم کسی کی جان کو خطرہ نہیں"۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک "اسالٹ رائفل" اور ہینڈ گنز" سے مسلح تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پال میک...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے متاثرہ افراد کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو اسپتال لےکر آئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گھرکی چھت لینٹرکی تھی، چھت کی مضبوطی کے لیےکام جاری تھا، چھت ریتی بجری کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چھت گرنے سے10 افراد ملبے تلے دب گئےتھے، حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متاثرہ خاندان بنوں سے تعلق رکھتا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سال...
موٹروے ایم ون کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب پیٹرولنگ افسران کی کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دوران گشت افسران نے ایک مشکوک جیپ کو روکا جس کو ڈرائیور خطرناک انداز میں چلا رہا تھا، مذکورہ گاڑی کو پیٹرولنگ افسران پیشہ وارانہ طریقے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔ شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے سات لاکھ اکتالیس ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ موٹروے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کر دیا۔ ملزمان پشاور سے لاہور جا رہے تھے جن کے خلف مزید قانونی کارروائی جاری...
عالمی یومِ خواتین کےحوالے سے سیف سٹی خواتین کے تحفظ اور فوری انصاف کیلئے پُرعزم ہے۔سیف سٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 24/7 خواتین کی رہنمائی، تحفظ اور فوری مدد کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 491 خواتین نے مدد حاصل کی۔37 ہزار 56 خواتین کی شکایات پر ایف آئی آرز درج، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔کل کیسز میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 106 کیسز حل، 4 ہزار 330 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ویمن سیفٹی ایپ کی مقبولیت میں اضافہ، 4 لاکھ 24 ہزار سے زائد خواتین نے ایپ انسٹال کرچکیں ہیں۔ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 4 ہزار 500 خواتین نے 15 پر کال کرکے مدد طلب کی۔ترجمان سیف...
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی...
مردان: فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی...
جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی شاہ میر عزیز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مفتی شاہ میر بزنجو کو نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نمازِ عشا ادا کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے مفتی شاہ میر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیی گئی جبکہ مفتی شاہ میر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات میں پولیس افسران کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قانون پر عملدرآمد کرانے میں افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی شقیں رد کروائیں گے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ عوامی و ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی جیب سے ازالہ کیا جائے گا، مشتعل افراد کے سامنے بزدلانہ رویہ اپنانے والے پولیس آفیسر کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد مظاہروں کی روک تھام کیلئے رائیٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد آر ایم پی کی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی۔ افرادی قوت، وسائل اور قانون سازی کیلئے کابینہ سے منظوری کے...