چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے لگانے اور آتشبازی کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی آگ لگائی جس کے بعد 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں شکست دینے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کررہا ہوں۔
روہت شرما نے کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلیے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ ایونٹ کے بعد روہت شرما ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے بلے باز نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔