Daily Mumtaz:
2025-03-10@09:55:40 GMT

نارووال: تراویح پڑھتے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

نارووال: تراویح پڑھتے 3 افراد فائرنگ سے جاں بحق

نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ متنازع ویگن اڈہ سیل ہے، فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی اور اب ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مردان؛ فریقین میں فائرنگ سے 3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

مردان:

فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں  3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔

میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 لاپتہ افراد گھر واپس آ گئے، پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع
  • کوہاٹ: فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید
  • کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • تراویح کے دوران فائرنگ سے  پولیس اہلکار سمیت 3 افراد قتل
  • نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل
  • لاہور: ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی اور  ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
  • ٹورنٹو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، ملزمان فرار
  • مردان؛ فریقین میں فائرنگ سے 3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا، شہری نے ایڈمن کو قتل کردیا