خضدار، مسلح افراد کا پولیس اور لیویز تھانے پر حملہ، تھانے نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنایا، تھانے کو نذر آتش کیا اور اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد گزشتہ شام 6 بجکر 25 منٹ پر اوورناچ ٹاؤن میں داخل ہوئے اور پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 60 سے زائد تھی۔ جنہوں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود اسلحہ بھی لے گئے۔ مسلح افراد نے لیویز فورس کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس فورس کی ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اور لیویز مسلح افراد کے مطابق
پڑھیں:
راولپنڈی میں پڑوسی کی ہمسائے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں پڑوسی نے ہمسایے پر آرا مشین سے حملے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو آرا مشین سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ فیملی نے تھانہ نصیر آباد پولیس کو تحریری درخواست دی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ملزم ذاکر خان نے مستری کے ہمراہ حملہ کر کے جان سے مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے درخواست وصول کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار