2025-04-07@22:08:05 GMT
تلاش کی گنتی: 3949
«شاہد کی»:
(نئی خبر)
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ قبل ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو صوبے...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پلئینگ الیون سے باہر ہونیوالے نسیم شاہ نے بیٹنگ میں 50 رنز بناڈالے۔ ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی اور کیویز کیخلاف پہلے نصف سینچری بنائی اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ دوسری جانب فہیم اشرف کیساتھ ملکر نسیم شاہ نے 9ویں وکٹ کیلئے 64 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ Post Views:...
ویب ڈیسک: شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں داخل صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے شرجیل انعام میمن کا اہم ٹوئٹ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صدر زرداری کی صحت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صدر مملکت کی طبعیت اب بہتر ہو رہی ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی سے دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، وہ ان شاء اللہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی المعروف بوم بوم لالا نے عید کے موقع پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔ شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے گھر میں پرسکون ماحول میں بیٹھے ایک تصویر شیئر کی ہے، اس پوسٹ کو سابق کرکٹر نے ’فیملی ٹائم‘ کا کیپشن دیا ہے۔ شاہد آفریدی کی نئی پوسٹ کی دوسری تصویر میں انہیں اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے، تیسری تصویر میں خوبصورت کیک جبکہ چوتھی تصویر میں بار بی کیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial) شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداح اپنی پسندیدہ شخصیت کو عید کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا اس پوسٹ...
برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا...
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے بحرہند کے جزیدے ڈیاگو گارسیا Diego Garcia میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی بمبار طیارے یمن یا ایران تک پہنچنے کیلئے کافی قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں امریکی حملے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے بحرہند کے جزیدے ڈیاگو گارسیا...
جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی...
کراچی: شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی گیس سے محروم رہے۔ اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔ عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی...
امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کوفوری واپس لیا جائے۔ اعظم سواتی نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم نے حافظ نعیم اور ایمل ولی خان کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز، نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو گذشتہ روز بخاراورانفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدرآصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کیا،...
ایران کیخلاف انتہاء پسند امریکی صدر کے حالیہ معاندانہ و دھمکی آمیز بیانات پر روسی وزارت خارجہ نے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کے نتائج پورے خطے کیلئے "تباہ کن" ہونگے! اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں! بین الاقوامی امور کے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری سے پورے خطے کے لئے "تباہ کن" نتائج برآمد ہوں گے۔ اعلی روسی سفارتکار نے ایران کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر کی معاندانہ...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اعظم سواتی اور دیگر افراد باہر آگئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ راولپنڈی: سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو تاحال ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس بارے میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ...
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے...
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا۔ گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جب کہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا،...
اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل شروع نہ کیا جائے۔وزارت داخلہ نے 6 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اس کے بعد یکم اپریل 2025 سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔سرکاری ریڈیو پاکستان میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ افراد کے خلاف سخت...
کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔ صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری کا علاج ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری---فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقاتمراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ...
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زراری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کی تاریخ سامنے آ گئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ بنگلہ دیش کی تاریخ سامنے آ گئی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ،متعدد معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ "ایکسپریس نیوز " کے مطابق حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں،گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے بحال ہوئے۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی برآمدات پر...
ویب ڈیسک: صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعلیٰ نے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر کو نہروں کے منصوبے کےخلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شن بیٹ کے نئے سربراہ کی تقرری منسوخ کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز وائس ایڈمرل ایلی شرویت کو شن بیٹ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے کل رات ایلی شرویت کوشن سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ وہ شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے اگلے سربراہ نہیں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو شن بیٹ کے نئے سربراہ کے لیے مزید امیدواروں کے انٹرویو کا ارادہ رکھتے ہیں۔ Post Views: 1
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) برآمدات کے فروغ میں معاونت کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق تلوں کے بیجوں کی چین کیلئے برآمدات ایک سواناسی فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پیٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں سو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سیمنٹ کی برآمدات میں چھبیس فیصد اور زیورات کی برآمدات میں چھیاسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے مثبت اقدامات سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی دس ہزار ٹن سالانہ برآمدات...
صدر آصف زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے سے متعلق مشاورت بھی کی۔ انہوں نے نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاج اور مظاہروں کی رپورٹ پیش کی۔ Post Views: 1
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بول پڑے۔عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ اس موقع پر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان بھی موجود تھے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہیں ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا...
نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ...
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو معدنی شعبے کی ترقی میں اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی بھرپور معاونت سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد 8-9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، منرلز انویسٹمنٹ فورم کا بنیادی مقصد معدنی شعبے کی ترقی سمیت ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنا ہے۔فورم کے دونوں دن معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف امور زیر بحث لائے جائیں گے، فورم کے پہلے روز ’’کان کنی میں ترقی – گورننس، تعاون اور مستحکم سپلائی چینز‘‘ کے موضوع پر بات چیت ہوگیفورم میں معدنی وسائل کی ترقی میں عالمی دلچسپی اور مقامی مواقع سے استفادہ...
اسلام ٹائمز: ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے فرمایا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل و غارتگری کی بھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔ انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اسکے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی پیر 31 مارچ کو نصف سال سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار میں عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے...
لندن: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی عزت کی خاطر ان کی موت کی اصل وجہ چھپائی گئی۔ اخبار نے ایک سینیئر تھائی پولیس افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لیگ اسپنر کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، تھائی پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شین وارن نے ممکنہ طور پر ممنوعہ دوا استعمال کی تھی۔ مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن مردہ حالت میں پائے گئے وہاں سے ممنوعہ دوا کی شیشی بھی ملی تھی جو پولیس نے...
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے اسی کے ساتھ یوکرینی صدر پر زور دیا ہے کہ یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکی کمپنیوں کی دسترسی کے معاہدے پر دستخط کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معدنی حقوق امریکا کو واگزار کرنے کا معاہدہ نہ کرنے کے حوالے سے یوکرینی صدر کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے معدنی حقوق امریکا کو سونپنے کے معاہدے میں لیت و لعل سے کام لیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے...
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ...
صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ رک گیا جس پر الخدمت فاؤنڈیشن نے ان طلبا و طالبات کو پاکستان لا کر انہیں اسکالرشپ فراہم کی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی فلاحی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانےکا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن تھے۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی کے بعد وہاں کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ اگر زیلنسکی نے دستبرداری اختیار کی تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین “نیٹو کا رکن بننا چاہتا ہے” لیکن یہ کبھی بھی نیٹو کا رکن نہیں بنے گا اور زیلنسکی اس بات کو سمجھتے ہیں۔یوکرین کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے یوکرین کو معدنیات کے معاہدے کا نیا مسودہ پیش کیا ہےجس میں پہلے سے سامنے آنے والے منصوبے سے کہیں زیادہ مطالبات رکھے...
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جاتی امراء میں آبائی قبرستان میں اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وقت گزارا، شہباز شریف نے دوپہر کا کھانا شریف فیملی کے ہمراہ کھایا۔ نواز شریف نے جاتی امراء میں آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شریف خاندان کو کھانے پر مدعو کر رکھا تھا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کے حوالے سے شی جن پھنگ کا اہم مضمون “چھوشی” میگزین میں شائع ہوگا
بیجنگ :1 اپریل کو شائع ہونے والے “چھو شی” میگزین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھںگ کا اہم مضمون شائع ہو گا جس کا عنوان ہے “سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ملک کی تعمیر کے عظیم ہدف کی جانب بہادری سے آگے بڑھنا” ۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی قوم کی ترقی ہے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی طاقت ملک کی طاقت ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا ہے ، سائنس...
یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی...
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں عید کی نماز ادا کی اور سب سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی، حمزہ شہباز اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ نواز شریف نے جاتی امراء میں نماز عید پڑھی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور ایم پی اے فریال تالپور بھی نواب شاہ میں عید منا رہی ہیں۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان اور سابق چیئرمین...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہاز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جو ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کےکوئی مطالبات نہیں ہیں، دہشت گرد پاکستان کو توڑنا اور بلوچستان کو آزاد کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی تاہم آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کیلئے تیار ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ان کا کہنا تھا درخواست ہے ایسا مطالبہ نہ کریں جس...
صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی،پیوٹن پر بھی اظہار برہمی۔ قبل ازیں ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا تو وہ ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ برطانوی اڈے پر حملہ کر دے گا۔ اسے امریکی بحریہ کیلئے لیز پر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز این بی سی کو بتایا کہ وہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن پر “بہت غصہ اور ناراض ” ہیں۔ یہ ان کے لہجے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...
امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اسکے بہت برے نتائج ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ایران پر پہلے کی طرح سیکنڈری ٹیرف عائد کروں گا۔ امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں (ایران کو)...
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
فوٹو: آن لائن کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتش گیر گیس پھیل سکتی ہے۔ آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔کورنگی کراسنگ میں لگی آگ پر 2 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے سے گریز کریں، گیس کی مقدار محدود ہوئی، تو آگ تین سے چار دن میں خود بجھ جائے گی۔سینئر فائر ایکسپرٹ و سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام متعلقہ کمپنیوں اور ایجنسیوں نے تصدیق کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ این بی سی نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسی بمباری کی جائے گی جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں:’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو بمباری ہو گی۔ انہوں نے ایران پر ’ثانوی محصولات‘ لگانے کے امکان کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین کے حکام فی الحال ’بات چیت‘ کر رہے ہیں، حالانکہ...
اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔...
WASHINGTON: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے ہمارے ساتھ جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کیا تو بم باری ہوگی اور تہران پر ثانوی ٹیرف بھی عائد ہوں گے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی اور ایرانی عہدیدار مذاکرات کر رہے تھے لیکن بارآور ثابت نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو پھر بم باری ہوگی لیکن ایک موقع ہے، اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو میں 4 سال پہلے کی طرح ثانوی ٹیرف عائد کردوں گا۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 سے 2021 کے دوران اپنے دور صدارت میں ایران...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 29 سالہ بیٹر عثمان خان پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں کرائے گئے اسکین میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/636209459187629/ یاد رہے کہ عثمان خان نے حالیہ دنوں میں اپنی بیٹنگ سے ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ جلد ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
سٹی42: شوال کا چاند نطر آنے کا اعلان ہوتے ہی مساجد میں "الوداع ماہِ رمضاں الوداع ہے" کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکروں سے مومنین نے یہ روایتی کلام پڑھ کر رمضان شریف کے اختتام پر اپنی افسردگی کا اظہار کیا۔ لاہور اور پاکستان بھر کی مساجد میں رمضان شریف کو الوداع کہنے کے لئے خصوصی محافل کی جا رہی ہیں جن میں رمضان شریف کی عبادات کو بارگاہِ ایزدی میں شرفِ قبولیت ملنے کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور اس مقدس مہینے کے دوران اپنی اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کر کے رحمتِ الٰہی کی استدعائیں کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کو رخصت کرنے کے لئے بھی خصوصی...
صدر مملکت نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس نوابشاہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ دوران ملاقات صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت آصف...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا، عزت مآب شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ میں قیامِ امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔...
پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
لاہور: گلوکارہ میگھا کا گانا عیداں آئیاں کی مقبولیت کے بعد نیا گانا جند ماہی عید پر ریلیز ہوگا۔ گلوکار شاہد علی خان کے گانے جند ماہی میں میگھا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں ماڈل آغا فہد علی بھی نظر آئیں گے۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ شاہد علی خان فرام کینیڈا کے گانے کی شوٹنگ کینیڈا اور پاکستان میں کی گئی ہے۔ شاہد علی خان نصرت فتح علی خان کے باقاعدہ شاگرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے میں، میں نے کافی عرصہ بعد اداکاری کی ہے۔عید سے پہلے عیداں آئیاں کی مقبولیت پر اللہ تعالیٰ کے بعد فینز کی شکر گزار ہوں۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ خود میگھا سے...
فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی شاہ نے کاٹلنگ واقعے کی درست معلومات دی ہیں۔ اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹیوں نے بیرسٹر سیف کے گزشتہ روز کے بیان کے کچھ حصوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حملے کی مذمت کرتی ہے جس میں معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔
مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دے دیا گیا، خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے باعث سیاس شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں۔ دہشت گردی کے خدشات نے صوبے میں عید کی خوشیاں بھی مند پڑی گئی ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم رہنماوں کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر...
بسام سلطان : سوئی سدرن صارفین کے لیئے اچھی خبر سامنے آگئی ، سوئی سدرن گیس عیدالفطر پر گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے ترجمان سوئی سدرن سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے معزز صارفین کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دی ، سوئی سدرن کی انتظامیہ عیدالفطر پر صارفین کی سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے. مریم اورنگزیب عام شہری بن گئیں، بھیس بدل کر جناح ہسپتال اور لاہور چلڈرن ہاسپٹل کے دورے اس سلسلے میں چاند رات سے عید کے تیسرے دن آدھی رات تک گیس کی بلا تعطل فراہمی کو مستحکم رکھا جاۓ گا. کسی صارف کو گیس کی فراہمی...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور پارٹی قیادت سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے حکومت کو عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی(اوصاف نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال پر کی جارہی ہے، ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے۔ کراچی کے سینٹر صحافیوں سے ملاقات کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سب سے اہم پانی کا معاملہ ہے، انڈس ریور سسٹم میں پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، نگران حکومت میں واپڈا اسٹڈی کرتی ہے اور وہ عجیب قسم کی اسٹڈی ہے، دیامیر باشا ڈیم بننے کا بعد 6 ملین ایکڑ پانی ملے گا، نگران حکومت نے بھی اس بات پر اعتراض کیا۔ وزیر اعلی سندھ...
استنبول: ترکیہ میں جمہوریت کے دفاع کے لیے استنبول میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا، جس نے ملک میں ایک دہائی کے بدترین عوامی احتجاج کو جنم دیا۔ استنبول کے مال تپے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں عوام نے ترک پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن جماعت سی ایچ پی (CHP) کے سربراہ اوزگور اوزل کے مطابق، اس ریلی میں بیس لاکھ افراد شریک تھے، تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک 82 سالہ خاتون نے کہا، “مجھے کوئی خوف نہیں، میں اپنا سب کچھ اس ملک کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں۔ امام اوغلو ایک...
استنبول: ترکی میں جمہوریت کے دفاع کے لیے استنبول میں لاکھوں افراد نے احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا، جس نے ملک میں ایک دہائی کے بدترین عوامی احتجاج کو جنم دیا۔ استنبول کے مال تپے علاقے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا، جہاں عوام نے ترک پرچم لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اپوزیشن جماعت سی ایچ پی (CHP) کے سربراہ اوزگور اوزل کے مطابق، اس ریلی میں بیس لاکھ افراد شریک تھے، تاہم آزاد ذرائع سے اس تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک 82 سالہ خاتون نے کہا، "مجھے کوئی خوف نہیں، میں اپنا سب کچھ اس ملک کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں۔ امام اوغلو ایک ایماندار...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے فارما انڈسٹری میں ڈیریگولیشن پالیسی کا نفاذ ملکی معیشت کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ فارماسیوٹیکل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سے اس اہم شعبے کا منافع 210 فیصد اضافے کے ساتھ 13.5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ڈی ریگولیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد فارما سیکٹر کی 3 اہم کمپنیوں کے منافع میں 44 فیصد سے لے کر 339 فیصد تک زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2024 میں فارما سیکٹر کی مجموعی آمدن 21.1 فیصد اضافے سے 196.8 ارب روپے ہو گئی۔ ڈی ریگولیشن سے ادویات کی دستیابی بہتر، پیناڈول سمیت اہم ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی فارما...
تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ترکی میں عوامی ہنگامے، کیا ہونے جارہا ہے؟ Public demonstrations in Turkey, what is going to happen? مہمان تجزیہ نگار: سید نوازش رضا میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 30 مارچ 2025
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، عدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک موسم میں گزریں گی، آئندہ دو سےتین روز میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں آج بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے ، شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کے سبب درجہ حرارت کم ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی...
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ سندھ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی کینال نہیں بنے گی۔ چار اپریل کو بھٹو کی برسی کے موقع پر کینالوں کا معاملہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف فراہمی کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ زیادتی کا شکار خاتون کی دادرسی کیلئے پہنچ گئیں۔ چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے زیادتی کا شکار خاتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور خاتون کو حکومت پنجاب کی طرف سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2_ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیئے ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی...
کوئٹہ: بلوچستان کی حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سفر پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کچھی، نوشکی، موسیٰ خیل، گوادر اور ژوب شامل ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک مختلف قومی شاہراہوں پر رات کے وقت عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ مزید پڑھیں: گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اس کے علاوہ صوبے کی بڑی شاہراہوں جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی...
ایران سے نمٹنے کا ایک راستہ تو عسکری، دوسرا معاہدہ ہے، میں معاہدہ چاہوں گا معاہدہ نہ ہوا تو پھرکچھ کرنا پڑے گا ہم ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے سکتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہو...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پنجاب پر ہمیشہ سے یہ الزام رہا ہے کہ ان کی جو پالیسیاں ہیں، وہ پنجاب کو فائدہ دیتی ہیں، سی پیک کے پراجیکٹس کو بھی دیکھیں تو میٹرولائن تھی لاہور کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا پراجیکٹ کیا گیا، پنجاب سکھر موٹر وے بھی پنجاب کے اندر، سی پیک کے تحت کوئلے کا پاور پلانٹ ساہیوال میں لگا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی بحران سے دوچار وفاق نے پنجاب میں 436 ارب روپے کی نئی لاہور،ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ جبکہ سندھ میں سکھرحیدر آباد موٹر وے بھی تعیمر ہونی ہے،...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کاٹلنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی اور قلات میں چھ دہشتگردوں کا سر کچل دینے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کاٹلنگ، ضلع مردان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائی اور عید پر شرپسندی پھیلانے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور مہارتین لائق تحسین ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مردان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ملک کو بڑے...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پرسینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم...
مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گناہ خواتین اور معصوم بچے جاں بحق ہوئے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے اظہار افسوس کیا ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعدازاں موصول معلومات کے...

مردان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہونا دلخراش واقعہ ہے، بیرسٹر سیف
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بے گناہ خواتین اور معصوم بچے جاں بحق ہوئے جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک انسداد دہشت گردی کارروائی کی گئی۔ یہ مقام دہشت گرد عناصر کے ٹھکانے اور نقل و حرکت کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں موصول معلومات کے مطابق کاروائی کے مقام کے اطراف میں بعض غیر مسلح شہری موجود تھے جو آپریشن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں خواتین اور...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء)کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔سکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ شرکاء ، سردار اختر مینگل...
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان شو میں مرد کالر کی جانب سے خاتون ماہر غذائیت سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مرد کالر کی جانب سے بانجھ پن کا علاج پوچھنے کی کال آنے پر میزبان جویریہ سعود، مہمان مایا علی اور ماہر غذائیت بھی پھوٹ پھوٹ کر ہنسنے لگیں۔ مرد کالر نے پروگرام میں کال کرکے اپنا مسئلہ بتایا اور ساتھ ہی ماہر غذائیت سے اس کا حل بھی پوچھا۔ کالر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ کالر کے مطابق انہوں نے متعدد ڈاکٹرز اور حکیموں سے بھی علاج...
حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔اپنے ایک بیان میں طاہراشرفی نے کہا کہ حج اور عمرہ زائرین پر لازم ہے کہ سعودی قوانین پر عمل کریں، سعودی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ اللّٰہ کے مہمانوں کی بھرپورخدمت کریں، سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ایک وقت میں لاکھوں زائرین کی خدمت کر رہی ہوتی ہے، حرم شریف کی حدود میں جہاں بھی نماز ادا کی جائے اس کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مارچ 2025)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں چل سکتی،ہمارے پاس وفاقی حکومت گرانے کی طاقت ہے ،کراچی میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ طاقت ہے کہ سندھ کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ نہیں بن سکتا۔ وقت آنے پر اس طاقت کا اظہار بھی کریں گے۔سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے۔ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے۔ اب یہی صورتحال چولستان کینال پر...
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا بھی لوگ کہتے تھے بن رہا ہے، اب یہی صورتحال چولستان کینال کے لیے پیدا کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک طاقت ہے اور ہم اس کا استعمال بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر یہ وفاقی حکومت چل نہیں سکتی، ہمارے پاس اسے گرانے کی طاقت ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور جام خان شورو بھی موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ سندھ کے لیے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، ہم نے...
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا۔ آٹھ جولائی کے اجلاس کے منٹس درست نہیں۔ کہا ملک میں نئی کینالز کے لیے پانی دستیاب نہیں، ہماری حمایت کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس منصوبے...
فائل فوٹو بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ماہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف خضدار سے کوئٹہ تک کے لیے لانگ مارچ جاری ہے۔مرکزی رہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی آغا حسن بلوچ کے مطابق بی وائی سی کے رہنماؤں کی رہائی کے حق میں پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ روز خضدار سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے۔ سمی دین بلوچ نے نظر بندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاوکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے گزشتہ روز سمی دین بلوچ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرکاء قلات اور سوراب سے ہوتے ہوئے رات مستونگ پہنچے، ان کا دعویٰ ہے کہ مارچ کے شرکا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے خط کے جواب پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا جس میں کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ امریکی صدر...