شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ پھینکنا، امریکی حکام کو جنرل حاجی زادہ کا سخت انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں، جو شخص شیشے کے گھر میں ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ حملے کی دھمکی دی ہے جس کو ایران نے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیشے کے گھر میں
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کی دھمکی، آیت اللہ خامنہ ای کا بھی سخت جواب
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ ایرانی راہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اس پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔