نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

3 میچز پر مشتمل سیریز کے  پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین  دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار  ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ان کو  کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ون ڈے میچ

پڑھیں:

پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟ جانیں

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • “99 رنز ناٹ آؤٹ” بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے
  • قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام
  • 99 رنز ناٹ آؤٹ بھی کیوی بیٹر کو اعزاز دلوا گئے
  • دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کے 7 کھلاڑی 72 رنز پر آؤٹ
  • پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، وجہ کیا بنی؟ جانیں
  • ہیملٹن: ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا
  • پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بہترین برفارمنس، محمد یوسف تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • انجری کے باعث اوپننگ بیٹر عثمان خان دوسرے ون ڈے سے باہر
  • عثمان خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے سے باہر