2025-04-16@20:43:55 GMT
تلاش کی گنتی: 782
«سینیٹ اجلاس»:
(نئی خبر)
پاکستان جرمن فرینڈشپ جونیئرہاکی سیریزمیں جرمنی نے آخری میچ میں پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی طرف دے واحد گول دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے کیا۔ آخری میچ میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد اور پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جبکہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، سیکریٹری آرمی اسپورٹس بورڈ کرنل نبیل رانا بھی شریک ہوئے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز لاہور جبکہ آخری میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔ موڈیز کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رواں برس 2025ء میں پاکستان کی معاشی نمو 3...

پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )پائیدار شمسی توانائی کی ترقی کے لیے لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی نے عام طور پر شمسی پینل استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور اضافی توانائی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دی ہے بدلے میں وہ کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو ان کے بجلی کے بلوں کو پورا کرتے ہیں اس نظام نے خاص طور پر نو بڑے شہروں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کے 80فیصد صارفین رہتے ہیں تاہم نیٹ میٹرنگ کے فوائد...
اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔اس اقدام کاپہلا مرحلہ رواں سال...
پنجاب میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے صوبے میں وفاق کی طرز پر دو ایوانی نظام قائم کرنے کی قرار داد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس کے علوہ حکومتی رکن سارہ احمد نے بنوں حملے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث کسان بدترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ ساڑھے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ دیا جاچکا ہے جس سے 50 ارب روپے...
اسلام آباد: منگل کو 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ ایجنڈے میں 2 توجہ دلاؤ نوٹسز شامل تھے، اجلاس میں زیادہ تر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیرقانون کاکہناہے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا اسپیکرہے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا بجلی ایک یونٹ 7 روپے میں بنتاہے جوعوام کو47 روپے کا دیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا آج اس ایوان کا ایک پارلیمانی سال مکمل ہوا لیکن ابھی تک یہ ایوان مکمل نہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا اس...

جعفر ایکسپریس پر حملہ انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ بلوچستان میں بگڑتی ہوئی صورتحال ہم سب کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، اب بھی وقت ہے کہ تمام سیاسی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس میں معصوم شہریوں کو یرغمال بنایا گیا اور سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا، یہ سفاکانہ کارروائی انسانیت اور امن کے دشمنوں کی گھناؤنی سوچ کا عکاس ہے، بلوچستان میں بگڑتی ہوئی...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرز پر دو ایوانی نظام لانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی پی پی پی کی رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی کو لاہور پولیس کی جانب سے ہراسان اور مبحوس رکھنے پر صوبائی اسمبلی پولیس کے خلاف یک آواز ہوگئی۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی زرعی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت تین گھنٹے پچاس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، تاہم صوبائی وزراء اور متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات ملتوی کردیا گیا۔ زیرو آور کے دوران بات کرتے ہوئے پی پی پی کی رکن شازیہ عابد نے نشاندھی کی کہ جوہر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف کرایا ہے۔ یہ اجراء اسلام آباد میں منعقدہ نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔ اپنے تحریری پیغام میں وفاقی وزیر اخلہ سید محسن رضا نقوی نے پاکستان کے پہلے ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے اجرا کو ڈیجیٹل شناخت کی تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس فیچر کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کرنے کے بعد شہری اپنے شناختی کارڈ اپنے اسمارٹ فونز میں محفوظ کر سکیں گے۔ ادھر جلد ہی ایک ڈیجیٹل تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا جو مختلف خدمات کے لئے محفوظ اور فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس اقدام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تاہم پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق چلیں، پہلے قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں. نجی ٹی وی کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے سیاسی طور فیصلہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6 نہ لگانے کا فیصلہ کیا آرٹیکل 6 کا بہترین کیس 22 اپریل 2022 کو بنتا ہے تحریک عدم اعتماد کو جس طرح روکنے کی کوشش کی گئی وہ شرمناک تھی.(جاری ہے) وزیر قانون نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی میں مخصوص نشستوں...
کراچی: آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ کارروائی حساس ادارے کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سچل رینجر کے اشتراک سے الآصف اسکوائر کی دکانوں پر کیا گیا۔ چھاپے کے دوران 3کروڑ 79لاکھ روپے کا اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ اشیاء میں مختلف غیر ملکی برانڈز کے اسمگل شدہ 70ہزار سگریٹس کے پیکٹ، 4850 پیکٹ بھارتی گٹکا اور نسوار کے 1145 پیکٹس بھی برآمد کیے گئے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے تمام اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرنے کے بعد تین مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ مدعی مقدمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 25 فروری کو جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کے خلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ شانزے ملک پر ایکسڈنٹ میں شہری کو مارنے کا الزام ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے اس اسکواڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے سات کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر انڈین پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز کھیلیں گے اور میٹ ہینری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں شہری اور دیہی رہائشی منصوبوں کو ٹیکس کے زمرے میں شامل کرنے کا مقامی حکومت ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے پنجاب حکومت کو دھمکی ہے کہ اگر ہمیں پنجاب میں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تو مرکز میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کو دیوار کے ساتھ لگا دے گی۔ جواب میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ آپ کو حکومت میں پورا حصہ ملا ہے، گورنر پنجاب آپ کا ، صدر بھی آپ کا۔ ایوان نے عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی ہے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس میں انفارمیشن گروپ کی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی. اس ترقی کے ساتھ ہی انفارمیشن گروپ سے 3 خواتین سیکریٹریز کی بطور سیکریٹری اطلاعات خدمات کی ہیٹرک ہوگئی۔ قبل ازیں زاہدہ پروین اور شاہیرہ شاہد بھی بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
سٹی42: اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ آج شروع ہو رہا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ گریڈ 19 اور 20 کے ایک ہزار سے زیادہ افسروں کی نیکسٹ گریڈ میں ترقی کے کیس دیکھے گا۔ وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس آج سےشروع ہو گا اور 12، 13اور 14مارچ کو جاری رہے گا۔آج پہلے دن وزارتِ خارجہ امور کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 30 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 42 افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا. رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول...
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئےپالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد متوقع کمی کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں برس گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی اور پھر بتدریج بڑھتے ہوئے 5 سے 7 فیصد پر مستحکم ہوجائے گی،...
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد متوقع کمی کی توقعات کے برعکس اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں برس گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی توقعات سے کم رہی، غذائی اشیا اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر سے...
سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
ہائی پاور بورڈ ، مزید11 بیوروکریٹس کو22 گریڈ میں ترقی مل گئی ،کس کس کو ترقی ملی ؟دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کابینہ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کا اجلاس آج نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف گروپس کے بی ایس-21 افسران کی بی ایس-22 میں ترقی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹریٹ گروپ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، اکنامسٹ گروپ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل گروپ، اور ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن) گروپ کے افسران کی ترقی کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اعلامیے کے مطابق کمیٹی شرح سود میں ممکنہ کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی صورتحال اور مہنگائی کی شرح میں کمی کے پیش نظر اس اجلاس میں شرح سود میں مزید کمی کا امکان ہے اس سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے چھ اجلاسوں میں شرح سود میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی کر چکی ہے ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینے سے زیادہ کمی سود کی شرح میں مزید کمی کا سبب بن سکتی ہے واضح رہے کہ...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ازہری کی جانب سے پیش کردہ کالے جادو سے متعلق بل پر بحت کے دوران وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کالے علم کا بل ہے، پی ٹی آئی سے بھی پوچھ لیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا، کمیی رکن سنیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ہم سینٹ کے نمائندے ہیں، پورے ملک کے نمائندے ہیں، آئی جی سندھ اور چیف سکریٹری کیوں نہیں آئے۔ چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم میٹنگ کےلئے انتظار کرتے ہیں افسران آتے نہیں ، کراچی مصطفیٰ عامر کا کیس صرف قتل کا کیس ہے، اس میں ڈرگز کو ڈال کر معاملہ لمبا کیا جا رہا یے۔...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا ، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) عمر ایوب نے کاہ کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن‘ خاتون کی حکمرانی کیلئے جد و جہد تیز کرینگے‘ جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے او ر بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں...
اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آج ہونے والے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں مہنگائی کے تناسب سے بڑی کمی ہونا چاہئے ،مرکزی بینک آج مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، مہنگائی کی شرح 1.5فیصد پر ہے ، پالیسی ریٹ تین یا چار فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے ، بزنس کمیونٹی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی پالیسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح غیر منصفانہ ، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے،شرح سود...
اسلام آباد+ پشاور (خصوصی نامہ نگار+خبر نگار+ آئی این پی) سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل خان کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق سینئر صوبائی وزیر اورامیر جماعت اسلامی خیبر پی کے شمالی عنایت اللہ خان، امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی عبدالواسع، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نائب امرائے صوبہ کے پی سید صہیب الدین کاکاخیل، سید بختیار معانی، مولانا محمد اسماعیل، مولاناعبدالاکبرچترالی، میئر مردان حمایت...
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز ...
واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی کارکردگی خراب،، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سرکاری املاک قابضین سے واگزار کرانے کا مطالبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے ، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے ۔اعلامیے میں سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رمضان المبارک میں شہر کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں اسٹریٹ لائٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زیادہ اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی، تمام چیئرمینوں کو 50، 50 اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس تمام چیئرمین کو بلاامتیاز و تفریق دی گئی ہیں، کراچی کی رنگ و رعنایاں بھی واپس آرہی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پورا شہر امن و سکون کے ساتھ رمضان المبارک گزار رہا ہے،...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔ ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے۔سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی جرائم میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ پولیس کی کاکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی پشاور...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کے خلاف اعلانیہ چارج شیٹ پیش کردی۔ضلع پشاور کے تنظیمی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کی خراب کارکردگی ناقابلِ قبول ہے، پشاور کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہوچکا ہے۔ اعلامیے میں سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت پشاور کے فنڈز دیگر اضلاع کو منتقل کرنے پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی کہا کہ پشاور کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی کمی جرائم میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔اعلامیے میں پولیس کی کاکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔پی...
کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود...
جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد خان کی نمازِ جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔شکیل احمد کی نمازِ جنازہ مشتاق احمد نے پڑھائی، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر سمیت دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعے کی ایف آئی...
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس تک کمی کا مکان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 10مارچ (بروز پیر)کو کریگا، مرکزی بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی پیر کو اجلاس منعقد کرے گی، جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مجموعی مالی اور اقتصادی صورتحال، اہم معاشی اشاریے، مختلف شعبوں کے ڈیٹا اور پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد ہونے والی بڑی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ مرکزی بینک مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ماہرین کے مطابق، اسٹیٹ بینک شرح سود میں...
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے کالو خان میں پیش آیا، جہاں ملزم کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے پہلے اپنے والد گوہر ولد سلطان محمود کو قتل کیا۔ مزید پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق بعد ازاں باپ اور بیٹے کے درمیان صلح کرانے کے لیے آنے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان پر بھی فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس 333 سے کم کرکے 194 تک محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے وفاق سے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بلوچستان اور ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل سیٹس کم کرنا ناانصافی ہی نہیں بلکہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ریاستی ناکامیوں اور پاکستان کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے ہی عوام بھگت رہے ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کا سب سے...
کانفرنس میں شرکاء نے فلسطینی عوام اور انکی سرزمین پر ثابت قدمی کی حمایت کی۔ اسکے علاوہ انکی نقل مکانی اور تباہی کے منصوبوں کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی سامنے آیا۔ اسلام ٹائمز۔ مکہ میں ہونے والی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن میں اسٹریٹجک پلان کا اعلان کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالم اسلام کے علمائے کرام اور مفتیان نے اسلامی فکری ہم آہنگی انسائیکلوپیڈیا کی منظوری دیتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے درمیان پل کی بنیاد سمجھی جانے والی دستاویز اسٹریٹجک پلان کی منظوری دی ہے۔ شرکاء نے سعودی وزارت دفاع کے فکری تحفظ کے مرکز کی طرف سے تیار کردہ انسائیکلوپیڈیا آف اسلامک انٹلیکچوئل ہارمونی جاری کیا، جس کی تکمیل میں 60 علمائے دین نے حصہ لیا...
روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ان افواہوں کو رد کر دیا۔بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل ہفتے کے روز پری میچ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کی۔ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شبھمن گل نے خود کو بہترین بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہونے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری پی ٹی آئی کے اسیر سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ عون عباس نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے عمران خان کے ساتھ وفا کی سزا دی جارہی ہے، ایسی چیزوں سے اپنے قائد کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، میرا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے اسیروں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر...
سینٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اورپاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز آمنے سامنے آگئے۔تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسائل اور مشکلات کو بغیر گالی گلوچ کے حل کرنا چاہیے،خندہ پیشانی اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ آپ کے لیڈر اسیری میں ہیں آپ احتجاج کرسکتے ہیں،آپ کے لیڈر میں تکبر تھا اور دھمکیاں دیتا تھا،ہم ایسا نہیں کریں گے جو آپ کے لیڈر نے کیا، وہ جیل میں ہیں تو اپنے تکبر پر نظرثانی کریں گے،آپ کے لیڈر سی کلاس جیل کی دھمکی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر...
اسلام آباد: سینیٹ نے یوم نسواں کی مناسبت سے خواتین کے حقوق کے لیے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کم عمری کی شادی پر پابندی لگانے، خواتین کو مساوی حقوق دینے اور غیرت کے نام پر قتل کی سزائیں سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ یوم نسواں پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی گئی جو کہ سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ خواتین کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کردار ادا کرے، خواتین کی کم عمری میں جبراً شادی کو روکا جائے، خواتین کو ملازمتوں میں برابر کی تنخواہیں اور مواقع دئیے جائیں، خواتین کو زراعت سے متعلق سہولیات...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوان بالا پہنچ گئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ایوان بالا آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عون بپی سے سوال کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص نہیں، بس 12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت ضرور...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مراسلے میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کی ایوان بالا کے آج ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عون عباس کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، جس میں...
اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ملاقات کے لئے آئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔ وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو...

ایوان بالا اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں و سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افراد کی ایوان بالا کے ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری 19 ماہ سے جیل میں ہیں اور جنوری میں بھی یوسف رضا گیلانی ن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم...
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے اور نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے پُرعزم ہیں، اس سال چینی صدر کے 2015ء میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار پر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر عطاء تارڑنے کہاکہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں، وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Post Views: 1
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 14مارچ سے 5 اپریل2025 تک منعقد کئے جائیں گے یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اسکول سربراہان شفاف اور پر امن ماحول میں عملی امتحانات کو یقینی بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلبا و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول...

پارلیمنٹ اور لاجز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے آئی جی اسلام آبادکی ملاقات
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکرٹری وزارت مواصلات،سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں بلوچستان کے روڈ نیٹ ورک، ہاؤسنگ کے شعبے میں نئے منصوبوں کے آغاز، اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری وزارت مواصلات نے ملاقات کی جس میںبلوچستان میں جاری این ایچ اے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زورگیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری مواصلات سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پورے ملک خصوصا بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے میں این ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں جاری منصوبوں پر کام تیز...
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں بلاول بھٹو اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمر ایوب نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانء پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔نجی چینل کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تینوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمر ایوب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

کوئی منی بجٹ نہیں، زرعی آمدن کے ساتھ ریٹیلرز، پراپرٹی مالکان کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آئی ایم ایف کو حکومتی یقین دہانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا جس کا بنیادی نکتہ ایف بی آر ریونیو کے شارٹ فال کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دو طریقے ہو سکتے ہیں جن میں ریونیو کا ہدف کو کم کرنا یا مزید ریونیو اقدامات کرنا شامل ہیں کیونکہ اب واضح ہو گیا ہے کہ ایف بی آر کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا...
مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار ولی خان کو کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی خان کو وزیراعظم نے کوآرڈینیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا مقررکردیا ہے۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق اختیار ولی خان کوآرڈ ینیٹر اطلاعات کی حیثیت سے خدمات اعزازی طور پر انجام دیں گے۔
اختیار ولی وزیر اعظم کیکوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔خیال رہے کہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں...
سٹیٹ بینک آف پاکستان 10 مارچ کو اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سٹیٹ بینک 10 مارچ کو پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کرے گا ۔ بروکریج ہاؤسز کے سروے میں 70 فیصد رائے دہندگان کو شرح سود میں نصف سے 1 فیصد کمی کی توقع ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی میں منعقد ہو گا، اس وقت بنیادی شرح سود 12 فیصد جبکہ کائبور 11 سے 11.5 فیصد پر ہے۔ مہنگائی کی شرح9.5سال کی کم ترین سطح 1.5فیصد پر آ چکی ہے۔
راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف...

”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ
”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کے سیکریٹری نے رجسٹرار کو خط لکھ دیا، خط میں سیکریٹری نے شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں، خط میں لکھا گیا کہ کورٹ اسٹاف ریلیف لینے والے سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام ہائی کورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے، گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کردیکھیں اسٹاف رقم...
—جنگ فوٹو بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید...
عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ ویب ڈیسک:عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال...
پی ٹی آئی سینیٹرز نے آج ہونے والے اجلاس سے عون عباس بپی کی گرفتاری پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عون عباس بپی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ہمارے پاس اس کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ایوان کی کوئی توقیر یا تقدس ہے؟ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر عون عباس کو آج کے اجلاس میں بات کرنے سے روکا گیا تھا۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آج ہی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سینیٹراعجاز احمد چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ...
—فائل فوٹو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فرازسینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی طرف سے اسلام آباد کے سائلین اور وکلا کے لیے بڑا ریلیف،اسلام آبادہائی کورٹ کےوکلا کا دیرینہ مطالبہ پورا ، متفرق درخواستوں پر بائیو میٹرک کرانے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے دستخطوں سے بار اراکین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ۔ہائیکورٹ میں سی ایم اور نئے آرڈر کے مطابق اب متفرق درخواست کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔وکلا حضرات فریش کیس داخل کرنے کے لیے بائیو میٹرک ملک کے کسی بھی شہر سے کروا کر کیس دائر کر سکتے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ نے...
سنییٹ اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار نے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی ہے۔ ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، مسلمان بھائی رمضان کے دوران زیادہ منافع خوری شروع کردیتے ہیں۔ سینیٹر دنیش نے کہا کہ میں اقلیتی برادری کے تاجروں سے درخواست کرتا ہوں مسلمانوں کیلئے سستے بازار لگائیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمانوں کی خدمت کریں، مجھے شرم آتی ہے اس صورتحال پر کہ مسلمان کیوں اتنی منافع خورہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ رمضان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بزنس ایڈوائزری میں ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم بتائیں،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے پاس عون کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑپھوڑ کی گئی ہے،گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا۔ سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ڈپٹی چیئرمین نے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹراعجاز احمد چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ اختیار ہے جس کی 3 بڑی وجوہات...
سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے جبکہ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔ ملک میں ایچ آئی وی تشویشناک اضافے کے حوالے سے سینیٹر سرمد علی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ سینیٹر عون عباس پنجاب سے سفر کرنے والے مسافروں کے بلوچستان میں قتل کے واقعے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025ء اور سول کورٹس ترمیمی بل 2025ء سینیٹ میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025ء منظوری کے لئے پیش ہوگا اور ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے، بلوچستان میں مسافروں کے قتل پر توجہ دلاؤ نوٹسز بھی پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس کل صبح 11.30 بجے طلب کرلیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں معمول کی قانون سازی کی جائے گی، سینیٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، سینیٹ میں 3 حکومتی بلز منظوری کے لئے پیش ہوں گے۔ آرٹیکل 106 میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2024ء اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن...
سینیٹ اجلاس جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔سینیٹ اجلاس میں معمول کی قانون سازی کی جائے گی۔واضح رہے چیئرمین سینیٹ نے سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔
سینیٹ کے پارلیمانی سال کے دن مکمل کرنے کیلئے حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی،سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے ایشیا پیسفک عمران احمد صدیقی اپنے وزیر خارجہ کے آئندہ ڈھاکہ دورے کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ڈھاکہ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق عمران احمد صدیقی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جشم الدین سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایک خط بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ کے حوالے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جو...
اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کااجلاس کل طلب کرلیا۔صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت اختیارات کا استعمال کرتےہوئے ایوان بالاکااجلاس طلب کیاجو کل دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔اس سے پہلے سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کی گئی تھی، سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔ راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ...
کراچی: مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔ راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ ذرائع...
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور اس کے لیے طریقہ کار طے کرنے کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اسٹیٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیشہ اور تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین 2023 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مزید برآں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق یہ مسودہ مزید جائزے اور منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کا دورہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر...
سعید احمد: فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو...
سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا دیئے، پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تںخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئی۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے ملازمین کی تنخواہوں پر کٹ لگا دیئے، پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تںخواہوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مالی مشکلات اور پارٹی اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باعث کٹ لگایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کے پیش نظر مرکزی سیکرٹیریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹ لگا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے 25 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں کم کی گئیں، ایڈمن،فنانس،مانیٹرنگ، سیکیورٹی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین کی تنخواہیں کم کی گیئں۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے ملازمین متعدد بار پارٹی کیلئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ملازمین کا موقف ہے کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کیلئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تنخواہیں کاٹ کر ملا۔ شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ ملازمین کی تنخواہیں...
سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گواد اور کراچی پورٹ پر مستقل چیئرمین کی عدم تقرری پر سینیٹر دنیش کمار نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر قائم مقام چیئرمین ہی معاملات چلانے ہیں تو مستقل عہدہ ختم کر دیا جائے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں، یا سرینڈر کریں، یا کرپشن تسلیم کریں، یا پھر لڑیں۔...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس7مارچ کو طلب کر لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 22 واں اجلاس 7 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے پنجاب اسمبلی اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...