ایوان بالا اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں و سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔
یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افراد کی ایوان بالا کے ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری 19 ماہ سے جیل میں ہیں اور جنوری میں بھی یوسف رضا گیلانی ن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم وہ 14 جنوری کے اجلاس میں پیش نہیں کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز سینیٹر عون عباس بپی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کو چولستان میں ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عون عباس کو جمعے کو جے آئی ٹی میں بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آسکتے تھے۔ جے آئی ٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے پیش نظر بنائی گئی ہے اور اس نے پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کو 11 مارچ کو پھر طلب کیا ہے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری لاہور کی کوٹ لکھپت جیل اور سینیٹر عون عباس بپی بہاولپور پولیس کی تحویل میں ہیں۔
مزید پڑھیے: 18 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید سینیٹر اعجاز چوہدری کی پروڈکشن آرڈر جاری
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
پروڈکشن آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: میں ایک زندہ لاش ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی سینیٹ میں جذباتی تقریر
حکم نامہ سیکریٹری داخلہ اور پنجاب اور اسلام آباد کے حکام کو بھیجا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کو سینیٹ سیکریٹریٹ کے سارجنٹ کے سامنے پیش کریں۔ دونوں کو اجلاس کے اختتام کے بعد واپس تحویل میں دے دیا جائے گا۔
تمام متعلقہ حکام بشمول چیف سیکریٹری پنجاب ، وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام ، آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور دیگر کو مراسلے کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعجاز چوہدری اور عون عباس کے پروڈکشن آرڈر سینیٹر اعجاز چوہدری سینیٹر عون عباس بپی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعجاز چوہدری اور عون عباس کے پروڈکشن ا رڈر سینیٹر اعجاز چوہدری سینیٹر عون عباس بپی سینیٹر اعجاز چوہدری سینیٹر عون عباس بپی اعجاز چوہدری اور کے پروڈکشن ا رڈر یوسف رضا گیلانی اجلاس میں شرکت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون بپی ایوانِ بالا پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوان بالا پہنچ گئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔
بعد ازاں عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔
ایوان بالا آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عون بپی سے سوال کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص نہیں، بس 12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت ضرور خراب ہوئی ہے۔ باقی سب ٹھیک ہے، آپ کو اندازہ ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ڈالا سفید رنگ کا تھا۔
صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پیش کیا گیا ہے، اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا گیا، کیا آپ کو متنازع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے یا آپ کو کسی چھترچھایا میں رکھا گیا ہے کہ آپ کو فوری پیش کردیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ یہ گیلانی صاحب کے لیے اسپیس بنائی گئی ہے، شاید میرے لیے سافٹ کارنر، کیوں کہ گیلانی صاحب نے ایک اصولی اقدام کیا ہے، یقیناً میرے پروڈکشن آرڈر پر عمل کرکے انہیں راضی کیا گیا ہے، ہماری حکمت عملی ابھی آپ کو پتا چل جائے گی۔
بعد ازاں عون عباس بپی نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ ان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم نے بھی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ اسد قاسم سابق سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے ہیں جو آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن بنے ہیں۔
حلف برداری کے بعد شیری رحمن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔