پی ٹی آئی کامالی بحران،مرکزی سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کے پیش نظر مرکزی سیکرٹیریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹ لگا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے 25 سے زائد ملازمین کی تنخواہیں کم کی گئیں، ایڈمن،فنانس،مانیٹرنگ، سیکیورٹی اور میڈیا شعبوں کے ملازمین کی تنخواہیں کم کی گیئں۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے ملازمین متعدد بار پارٹی کیلئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ملازمین کا موقف ہے کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کیلئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تنخواہیں کاٹ کر ملا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کے حق میں نہیں تھا، پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد ہیں، پارٹی کوبحران کا سامنا ہے، حالات بہتر ہونے پر ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ بڑھائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہیں پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔
صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔