اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا اعلان
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈٰی بی) کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا۔ اٹلی پہلی بارایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس کی میزبانی کررہاہے جبکہ یورپ میں تقریباً ایک دہائی کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا سالانہ اجلاس ہوگا۔ اجلاس کاموضوع ''تجربات کے اشتراک سیکل کی تعمیر'' رکھا گیا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک کے عہدیدار ایشیا اوربحرالکاہل کے خطہ میں ترقیاتی مسائل اور چیلنجز پر غور کریں گے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں عمومی طورپر وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، اعلیٰ حکومتی اہلکار، نجی شعبہ و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمایندگان کے علاوہ ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔ بینک کے صدر نے ایک بیان میں کہاہے کہ خطے کے ممالک موسمیاتی اور ترقیاتی چیلنجزکاتسلسل سے سامناکررہے ہیں اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے ہمارے مسلسل اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میلان، جدت و صنعتی لحاظ سے کلیدی اہمیت کاحامل شہر ہے جو ترقی اور تعاون کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے، اور یہ تجربات کے اشتراک اور بہتر کل کی تعمیر کے لئے ایک مثالی مقام ہے۔