سنییٹ اجلاس کے دوران ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دنیش کمار نے رمضان المبارک کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے والے مسلمانوں کو غیرت دلانے کی کوشش کی ہے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، مسلمان بھائی رمضان کے دوران زیادہ منافع خوری شروع کردیتے ہیں۔

سینیٹر دنیش نے کہا کہ میں اقلیتی برادری کے تاجروں سے درخواست کرتا ہوں مسلمانوں کیلئے سستے بازار لگائیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ مسلمانوں کی خدمت کریں، مجھے شرم آتی ہے اس صورتحال پر کہ مسلمان کیوں اتنی منافع خورہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر افنان اللہ نے کہا کہ رمضان میں چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے ہے، یہ مسلمانیت کا معاملہ نہیں، فنانس کا اصول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چالیس ہزار خاندانوں کو 10ہزار روپے دے رہی ہے۔

ندیم احمد بھٹو نے کہا کہ جب شیاطین بند ہوجاتے ہیں تو رمصان میں ناجائز منافع خوری کون کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منافع خوری نے کہا کہ

پڑھیں:

رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

پنجاب میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔

قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نادار غریبوں سے رقم  وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رمضان پیکج حاصل کرنے والے اپنی شکایات فوری طور پر درج کروائیں۔

شہری رمضان پیکج سے متعلق شکایات  080002345 پر مفت کال کرکے درج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان کے مقدس مہینے میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار
  • صدرمملکت کا بنوں کینٹ پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
  • صدر مملکت کا بنوں کینٹ پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت
  • فتح جنگ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ مافیا کے گرد شکنجہ
  • رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 5 افراد گرفتار، جرمانہ عائد
  • فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا بڑا کریک ڈاؤن، ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی
  • فیصل جاوید کا نام عارضی طور پر پی این آئی ایل سے ہٹانے کا حکم
  • زیلنسکی کا استعفے کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹر کو منہ توڑ جواب