آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
آلاصف اسکوائر میں کسٹمز اور رینجرز کی کارروائی، اسمگل شدہ غیرملکی سگریٹس، نسوار برآمد
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ کارروائی حساس ادارے کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سچل رینجر کے اشتراک سے الآصف اسکوائر کی دکانوں پر کیا گیا۔
چھاپے کے دوران 3کروڑ 79لاکھ روپے کا اسمگل شدہ اشیاء برآمد ہوئیں۔
برآمد شدہ اشیاء میں مختلف غیر ملکی برانڈز کے اسمگل شدہ 70ہزار سگریٹس کے پیکٹ، 4850 پیکٹ بھارتی گٹکا اور نسوار کے 1145 پیکٹس بھی برآمد کیے گئے۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے تمام اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرنے کے بعد تین مزدا ٹرکوں کے ذریعے اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمگل شدہ
پڑھیں:
پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے چین جا رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور نعمان کے نام سے ہوئی، شادی کے نام پر اسمگل کی جانے والی متاثرہ لڑکی بھی زیر حراست ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے کی کوشش کی، پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی کروانے میں ملوث گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتے تھے، ملزمان عبدالرحمٰن اور نعمان چینی ایجنٹ پاول کی مدد سے دستاویزات تیار کرتے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاول نامی ایجنٹ بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا، ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولت کاری کرتے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ میں معاملات طے کیے تھے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے 10 لاکھ روپے ادھار لینے کا اسٹامپ پیپر بھی کروایا، ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا ہے۔