اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست پر فریقین کونوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سینیٹراعجاز احمد چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست پر سماعت کی.
(جاری ہے)
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ تک جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ اختیار ہے جس کی 3 بڑی وجوہات ہیں. بابر اعوان نے محمد خان جونیجو،جاوید ہاشمی کیسز اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے مختلف فیصلوں کا بھی حوالہ دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ،سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایاگیا. آئی جی جیل خانہ جات پنجاب،سپریٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے ہیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی 2023 کوایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائی کورٹ سے ختم ہوا ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی لاہور جیل میں قید ہوں،سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے استدعا ہے کہ ہرسینیٹ اجلاس اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیاجائے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد ہائی کورٹ اجلاس میں شرکت سینیٹ اجلاس
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016ء میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پر غور ہوگا۔
ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالعزیز نے 2033ء میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔