Nawaiwaqt:
2025-03-10@10:07:27 GMT

تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے‘ جد و جہد تیز ہو گی: پی ٹی آئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے‘ جد و جہد تیز ہو گی: پی ٹی آئی

 پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) عمر ایوب نے کاہ کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن‘ خاتون کی حکمرانی کیلئے جد و جہد تیز کرینگے‘ جبکہ  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم  شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر  تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں  امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے او ر بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، کرپشن بڑھ گئی، مزید دو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ دو سالوں میں20  لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار اسامیاں ختم کی ہیں، وزیر آبپاشی پنجاب

پنجاب اسمبلی میں وزیر آب پاشی پیر کاظم پیر زادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار امسامیاں ختم کی ہیں، نہروں کا نظام مزید بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں۔

اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اجلاس میں سات بل بھی پیش کیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی جس پر اسپیکر پلے کارڈر اٹھا کر نعرے بازی پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن پلے کارڈز نیچے کیے جائیں، اس پر اپوزیشن نعرے بازی کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئی۔

وزیر آبپاشی پیر کاظم پیرزادہ نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 30 ہزار آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔ نہری نظام سو سال پرانا ہے، 2025-26 میں اسےٹھیک کر دیں گے۔ 

اسپیکر ملک محمد احمد نے کہا کہ کسانوں کو شکایت ہے کہ انہیں وافر پانی نہیں ملتا، وقفہ سوالات کے بعدایوان میں 7 نئے بل پیش کیے گئے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 10مارچ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سےکوئی مطالبہ نہیں، حافظ حمد اللہ
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان
  • گرینڈ اپوزیشن الائنس کا کوئی آئین اور منشور نہیں بن رہا، مفتاح اسماعیل
  • پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف
  • پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں
  • حکومت نے آئی ایم ایف کےکہنے پر 30 ہزار اسامیاں ختم کی ہیں، وزیر آبپاشی پنجاب
  • گرینڈ اپوزیشن الائنس کا کوئی آئین اور منشور نہیں بن رہا، مفتاح اسماعیل
  • گرینڈ اپوزیشن الائنس: جے یو آئی نے تحریک انصاف کو شرائط بتادیں
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے اپوزیشن لیڈر نےتوہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔