2025-03-12@20:54:55 GMT
تلاش کی گنتی: 25106
«کی انضباطی تعمیر»:
(نئی خبر)
جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے اثرات دوسری ٹرینوں پر بھی پڑنے لگے، کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان ایکسپریس کی سروسز 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملہ: بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کو پاکستان میں کون مزید پھیلا رہا ہے؟ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان میل ایکسپریس 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ متبادل سفری منصوبہ بندی کرلیں جس کے لیے مسافروں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ امن وامان کے پیش نظر بولان میل کو 3 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی...
پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر پی پی اور ن لیگ کی مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے...
ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے...
دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں، ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی...
بیان کے مطابق مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپہ مار کارروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی بڑی کارروائی میں غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت قائم علی کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے ذرائع مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دنیور سے گرفتار کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہے۔ گرفتار...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤپڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نےپس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا بتانا...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات ہوئی جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات...
قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور یومیہ 6 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوکر ایمرجنسی میں پہنچ رہے ہیں اور روزانہ خسرہ کے 8 سے 10 کیسز رپوٹ ہورہے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی میں بھی روزانہ خسرہ کے 4 سے 6 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ 12 مریض سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ عباسی شہید ہسپتال میں بھی خسرہ کے 6 مریض داخل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں خسرہ پھر زور پکڑ گیا، سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیے گئے، سندھ انفیکشس ڈیزیزز ہسپتال نیپا کا آئسولیشن وارڈ مریضوں سے بھرگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی خسرہ کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سرکاری...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق 16 مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا تخمینہ ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 8 روپے تک کی کمی کا تخمینہ ہے۔ مٹی کا تیل 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے تک کم ہوسکتا ہے۔ اگلے تین دن کی عالمی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے قیمتوں کا حتمی تعین ہوگا۔ مزید :
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں کسی بھی صورت میں گستاخی یا بے حرمتی کی سزا صرف اور صرف موت ہوسکتی ہے۔ ’یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ‘ کی مناسبت سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور خاتم النبیّین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نہ صرف مسلمانوں کے لیے مقدس ترین شخصیت ہیں بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انہیں ایک عظیم شخصیت کے طور پر دیکھتے اور جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کا 15 مارچ یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا اعلان وفاقی وزیر نے کہا کہ رسول اکرم...
مارچ کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، اوگراکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی،سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سورن سسٹم پر ایل این جی 0.05ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 12.72ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔
ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ جی بی اسمبلی کے حلقے 24 سے بڑھا کر 32 کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد...
پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی ختم ہوگئی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کردی تھی، جس کے بعد افواہوں نے جنم لیا تھا کہ اب دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی بند کی جا سکتی ہے۔ پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی...
اپنے ایک بیان میں حسین علی مردان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کا مزید قیام مجموعی طور پر خطے اور عراق کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ میں ہیومن رائٹس کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر "حسین علی مردان" نے کہا کہ شام میں الھول کیمپ کی حیثیت داعش دہشت گردوں کی پیدائش کی سی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار المعلومہ ویب نیوز کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الھول کیمپ صیہونیوں اور داعشیوں کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بعض ممالک اس خطرے کو پڑوسیوں کے لئے غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ حسن علی مردان نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق اس کیمپ میں 60...
کےالیکٹرک نے جنوری 2025ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے، درخواست کے مطابق اس کمی کا ریلیف 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتا ہے۔اعلامیے کے مطابق نیپرا کےالیکٹرک کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر...
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیہون میں دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے سکول میں موجود طالبعلموں اور اساتذہ میں بھگڈر مچ گئی،اساتذہ کاکہنا ہے کہ مسلح افراد نے سکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا،سکول میں موجود اساتذہ اور طالب علم بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ڈی ایس پی سیہون کاکہنا ہے کہ پولیس نے سکول میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملوں کو سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں کہ 2 صوبوں میں سیکیورٹی فیلئیر کی وجہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں افسوسناک واقعے کو سیکیورٹی فیلئیر قرار دے دیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیکیورٹی فیلئیر ہے، اس حادثے پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانا چاہئیے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور تمام ہیڈز آئیں اور پارلیمان کو بتائیں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور...
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں عبادتوں کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ سحر و افطار میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انتظامی امور کے نگران نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویﷺ اس کی چھتوں اور صحنوں میں نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ معتمرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اسے کسی بھی مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جوکہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، ہمیں کچھ وقت دیں رپورٹ جمع کریں گے، ایف آئی اے لاہور میں خدیجہ شاہ کے خلاف ایک انکوائری ہے۔ نیب پراسیکوٹر سرتاج خان نے کہا کہ نیب کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، رپورٹ آجائے تو جمع کرائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے...
ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے،احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سیاسی گرینڈ الائنس کی ضرورت نہیں ہے، ملکی ترقی کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔اڑان پاکستان میں نوجوانوں کا کردار کے حوالے سے تقریب ہوئی، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ سات سال بعد اس یونیورسٹی میں مخاطب ہوں،ہمارا وژن 2025 یہی تھا کہ بہترین...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
پاکستان کی 2کشمیری تنظیموں پر بھارتی پابندیوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کررہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ...
جعفر ایکسپریس حملہ، سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باعث اس بار حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے ساتھ تحفہ دینے کی توقع ہے۔سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13 سے 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک...
صدر پاکستان کے اتحاد کی علامت ہے، انکی تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست نہیں ہیں، صدر مملکت ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران مسلح افواج کے سربراہان کہاں تھے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا، ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، آج وقفہ سوالات موخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے، بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی...
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں سخت ہدایت کی ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے، سخت کارروائی کی جائے. دشمن کا کیک کی طرح پاکستان کو کاٹنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔جعفر ایکسرپریس حملے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل برداشت ہے. سخت کارروائی کی جائے. دہشت گرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثرقائم کرنا ہے. ملک دشمن عناصر...
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کے بغیر شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا گیا. محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے شیر بھی برآمد کرلیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ تازہ کارروائی کے دوران اقبال ٹاؤن میں چھاپہ مار کر ملزم اظہر محمود کو گرفتار اور شیر برآمد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں شیر کے ساتھ تصویر لگائی تھی. جس کے خلاف شہریوں نے محکمہ جنگلی حیات کو شکایات کیں .جس پر اس کے خلاف ایک روز قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شہری اظہر محمود کی شیر کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی کی۔ یاد...
بیجنگ: چین میں”سی پی سی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی تقریر کے اقتباسات”کی اشاعت اور تقسیم حال ہی میں کی گئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں نیشنل کانگریس کے بعد سے پارٹی کے طرز عمل نے ایک نیا روپ اختیار کیا ہے جسے عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ پارٹی کی انضباطی تعمیر کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی اہم تقاریر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کا مضبوط قائدانہ مرکز رہے گی اور چینی طرز کی جدیدکاری کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دے گی۔ یہ کتاب 130...
بیجنگ :نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق 2024 میں، چین نے 100 ملین مو سے زائد رقبے پر زمینی سبزہ کاری کے ہدف کو مکمل کیا ہے . اس وقت چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے، جنگلاتی ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے، گھاس کے میدانوں میں سبزے کی کوریج 50 فیصد سے زیادہ پر مستحکم ہے اور مصنوعی جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے محکمے کے ڈائریکٹر چانگ لی مینگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، ایڈمنسٹریشن نے...
بیجنگ :چین کے سالانہ دو اجلاس دنیا کے لئے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کا ایک اہم دریچہ ہیں۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں نمائندوں نے رائے شماری سے ” چین کی قومی عوامی کانگریس اور تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریسز کے نمائندوں کے حوالے سے قانون “میں ترمیم کا فیصلہ کیا ، جو جمہوریت کی اس طرز کو سمجھنے کے لیے ایک نئی عملی مثال پیش کرتا ہے۔ چین میں عوامی کانگریس کے نمائندے حکمران جماعت اور ریاست اور عوام کے درمیان “پل” کا کردار ادا کرتے ہیں ، جو قانون کے مطابق ریاستی طاقت کے استعمال میں عوام کی نمائندگی...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے اضافے کے بعد 306500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے بعد 262774 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 240884 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 05 ڈالر اضافے کے بعد 2915 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...

پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس‘پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاذپر جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدررانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے منتخب ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی. تلاوت کلام پاک کے بعد سیکرٹری شکیل احمد نے اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا اجلاس کے شرکا نے ایجنڈا کے نکات بارے اپنی آراءدیں اورمتفقہ طورپر درج ذیل فیصلے کیے گیے صدرانا محمد عظیم نے پیکا ایکٹ کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کو بتایا کہ صحافیوں کے ایک گروہ نے حکومت سے ساز باز کر کے فنڈنگ لی ہے کہ وہ...
ویب ڈیسک : دہشت گردوں سے بازیاب ہونے والے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی جانب سے میڈیا چینلز پر انٹرویوز دیے جارہے ہیں، جس میں انہوں نے آنکھوں دیکھا حال سنایا ہے۔ جعفر ایکسپریس کے زندہ بچ جانے والے مسافروں نے دہشت گردوں کے حملے کو قیامت کی گھڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دھماکا ہوا، ٹرین رک گئی، پھر شدید فائرنگ ہوتی رہی۔ ایک مسافر نے روداد سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت ہر طرف چیخ و پکار تھی، ہم سب جان بچانے کے لیے ٹرین کے فرش پر لیٹ گئے تھے اور پھر اسی دوران فائرنگ کے ساتھ دھماکے ہوئے، جس کے بعد ٹرین رک گئی۔ مسافر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس میں36وکلاءکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے ڈسچارج کردیا ہے مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںبیا ن حلفی جمع کروائے. عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کاروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا یا قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب...
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال---فائل فوٹو وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، آج وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی ہے۔احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج صوبائی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورک شاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم شامل ہے، اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں کے اندر...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا بیان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا۔ ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ آج وقفہ سوالات مؤخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ بلوچستان پر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں۔ پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں؟ دہشتگردوں کو کس نے...

آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ”گرڈ لیوی“ پر...
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری آئی بی ای...
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے صوبہ بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یر غمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔بد ھ کے روز انہوں نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و امان کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔ Post Views: 1
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ بشریٰ بی بی کیجانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 29 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائرکی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی آئی او کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ...

پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پھلنے پھولنے میں مدد کے لیے سمارٹ لیپیڈری آلات متعارف کرائے جا رہے ہیں.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ترین سمارٹ لیپیڈری آلات کا تعارف کارکردگی میں اضافہ کرے گا قیمتی پتھروں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور صنعت کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھائے گا قیمتی پتھروں کی آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ معمور خان نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جواہرات پاکستان کی ایک قیمتی برآمدی شے ہیں ملک قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن پرانے آلات، جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی اور معیاری کاری کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اچھی کمائی سے محروم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے مقامی اور بین الاقوامی...

پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )پائیدار شمسی توانائی کی ترقی کے لیے لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی نے عام طور پر شمسی پینل استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور اضافی توانائی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دی ہے بدلے میں وہ کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو ان کے بجلی کے بلوں کو پورا کرتے ہیں اس نظام نے خاص طور پر نو بڑے شہروں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کے 80فیصد صارفین رہتے ہیں تاہم نیٹ میٹرنگ کے فوائد...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی تجویز پر 30 دن کی جنگ بندی کو تسلیم کر لیا اور روس کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے یوکرین کے مثبت ردعمل کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی بحالی کا اعلان کیا اور اس جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے.(جاری ہے) جدہ میں ہونے والی اہم مذاکرات میں اعلی امریکی اوریوکرینی نمائندوں نے شرکت کی وفود کی سطح پر ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو‘یوکرینی صدرزلینسکی نے سعودی ولی عہدپرنس سلمان بن محمد سے بھی ملاقاتیں کیںامریکا کی جانب سے فضائی اور سمندری حملوں...
اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ، سیکورٹی ادارے عوام کو ”سب ٹھیک ہے“ کی خبریں سناتے رہے، لیکن بلوچستان اور کے پی دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ...
حکومت کو فوری طور پر صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کے نرخوں میں 23 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑگیا اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کو کم کرنا پڑا ہے، تاکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر آئے اسٹاف مشن کے ساتھ پالیسی مذاکرات جاری رہیں اور چند ہفتوں میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے لیے پالیسی مذاکرات کیے جاسکیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں شامل اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے وعدوں کے باوجود صنعتی سی پی پیز کو قدرتی گیس یا مائع قدرتی گیس یا دونوں کی فراہمی پر ’گرڈ لیوی‘ پر...
اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ روزہ نفس کی تطہیر اور محاسبہ و تہذیب کے مواقع فراہم کرتا ہے، اعتکاف میں شیخ الاسلام ”عشق الٰہی و لذت توحید“ کے موضوع پر روزانہ خطاب کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعتکاف 2025ء کے انتظامات کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف تعلق بندگی کی تجدید کا ذریعہ ہے۔ روزہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اللہ کے لئے اختیار کی گئی خلوت نشینی نفس کی تطہیر،محاسبہ اور تہذیب کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سرخ ٹیسلا ماڈل ایکس خرید کر ایلون مسک کی گرتی ہوئی کمپنی کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ یہ خریداری وائٹ ہاؤس کے ساوتھ لان میں ایک شاندار تقریب کے دوران کی گئی، جس میں ٹیسلا کے دیگر ماڈلز، بشمول سائبر ٹرک، بھی نمائش کے لیے موجود تھے۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو "محب وطن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی حمایت میں یہ گاڑی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ گاڑی کسی رعایت کے بغیر خرید رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی جانبداری کا تاثر نہ جائے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیسلا کے شیئرز میں 15 فیصد کی...
آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 774روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بینچ کے روبرو دفاتر پر چھاپے اور طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر طلحہ عباسی نے مؤقف دیا کہ میرے مؤکل دیگر ممالک کو پھل اور دیگر اجناس برآمد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کے نام پر امپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ امپورٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کی کرپشن کی انکوائری جاری ہے۔ ایف آئی...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس میں 5 سال سے 2...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 فروری 2021 کو چیف جسٹس بلاک پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ملوث وکلا کے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیے گئے۔ عدالت نے تمام 36 وکلا کے خلاف جاری توہین عدالت کی کارروائی ختم کرتے ہوئے تمام وکلا کو ڈسچارج کرنے کا حکم سنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، وکلا کی جانب سے ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی، سینئر قانون دان بابر اعوان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عدالت میں پیش ہوئے۔ ممبر اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی نے کہا کہ 2021 کا کیس ہے، آخری سماعت پر...
قومی اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال پر بات کرلینا۔...
امریکا نے غیر قانونی تارکین وطن کو ایک بار پھر خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکا نے ایک بار پھر غیر قانونی تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں۔ یہ بات ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن خود ہی امریکا سے واپس چلے جائیں، امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی تاریخی ملک بدری جاری ہے۔ امریکی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی اصلاحات...
قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب ہم کے پی میں اقتدار میں آئے تو خزانے میں 15 دن کی تنخواہ پڑی تھی اور اب 150 ارب روپے سرپلس موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 27 واں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت خزانے میں صرف 15 دن کی تنخواہ کے پیسے باقی تھے،اب خزانے میں 150...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
چین کی بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے صوبہ بلوچستان میں ٹرین مسافروں کو یر غمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی۔بدھ کے روز انہوں نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کیکارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و...
دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ دبئی میں جائیداد خریدنے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ سب سے زیادہ جائیداد خریدنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستانیوں کی دبئی میں جائیداد کی خریداری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سال دبئی میں سب سے زیادہ جائیداد خریدنے کرنے والوں میں پاکستانی پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس سے پہلے پاکستانی ساتویں نمبر پر تھے۔دبئی کی پراپرٹی کنسلٹنسی بیٹر ہومز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے ڈویلپر ڈاماک کے مطابق رواں سال دبئی میں پراپرٹی کی قیمتیں 5 سے 8 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ پام جمیرا...
محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے لیے26 مارچ کو تنخواہیں دے دیں جائیں،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی جلد ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سرکاری ملازمین کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن متعلق محکموں کو ارسال کردیا گیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔
منگل کے روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کیا گیا جس میں تقریباً 400 افراد سوار تھے جنہیں دہشتگردوں نے یرغمال بنالیا۔ اس وقت فورسز کی جانب سے مذکورہ ٹرین کے مسافروں کو باحفاظت دہشتگردوں سے رہا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور 100 سے زائد مسافر چھڑالیے گئے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ دنیا میں مسافر ٹرینوں کو ہائی جیک کرنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر میں ٹرین ہائی جیک کرنے کے 5 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ پہلا واقعہ 1923 میں لینچینگ چین میں پیش آیا جب سابق فوجیوں کے ’شنگھائی گرین گینگ‘نے ایک ٹرین کو 25 مغربی ممالک کے شہریوں اور ایک امریکی سنیٹیر کی بیٹی سمیت ...
لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے...
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ او جی ڈی سی ایل کی ضلع چکوال میں راجیان آئل فیلڈ سے تیل کی پیداوار بحال ہوگئی۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل کے کنویں کی بحالی ممکن ہوئی، را جیان 11 کنویں سے یومیہ 1000 بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق راجیان آئل فیلڈ 100 فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔ Post Views: 1
موڈیز کا پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف، ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی اچھی کارکردگی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد موڈیز نے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ موڈیز کے مطابق مثبت منظر نامہ بینکوں کی لچک دار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک کو مثبت کیا گیا ہے، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ...
بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت دن بدن پختہ ہونے لگی۔ ماضی میں آئی فون اور کبھی پاسپورٹ بھول جانیوالے شرما اب چیمپئینز ٹرافی ہی بھول گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کے...
بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت نے تمام صوبوں اور وفاق سے ایک، ایک ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت صباحت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ، افتخار فردوس کو خیبرپختونخوا، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو وفاقی دارالحکومت سے پیمرا کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران 2023-24 میں مارکیٹ سروے کے بغیر رائس ملز کے پلانٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں پلانٹس کی فروخت سے 1 کروڑ 83 لاکھ کے نقصان کے آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ رکن کمیٹی حسنین طارق نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مارکیٹ ویلیوایشن کرائی گئی تھی، جس پر سیکریٹری تجارت نے جواب دیا کہ 6 رائس پلانٹس تھے جن کی مارکیٹ ویلیو ایشن نہیں کرائی گئی۔ ید حسنین طارق نے کہا کہ ویلیو ایشن کے بغیر رائس پلانٹس کی فروخت غیر قانونی تھی، یہ عوامی پیسہ تھا وہ اثاثے اس ملک کے تھے، اس غیر قانونی معاملے پر انکوائری کرائی...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم منشیات ہارمونیم میں چھپا کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض جانے والی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ کاشف الرحمٰن نامی مسافر سامان سمیت سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج پہنچا جہاں پیگج سرخ کاؤنٹر پر اسکینگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیکر کھول کر فیزیکلی چیک کیا۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں رکھے موسقی میں استمال ہونے والے آلے ہارمونیم کے اندر نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.960 کلو گرام آئس برآمد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟ Post Views: 1
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں بھی مفت سولر سسٹم اسکیم کے لیے 25 لاکھ 38 ہزار درخواستیں موصول ہو گئیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار نے مفت سولر سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیں گے جبکہ قرعہ اندازی کے بعد احساس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں 585 واٹ سولر پلیٹ، ایک بیٹری، 3 بلب اور 2 پنکھے شامل ہیں۔ جبکہ سسٹم میں انورٹر کی جگہ ایک چارجر دیا جائے گا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت اسفندیار نے...
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندی لگانا کشمیر میں بھارتی حکام کے آہنی ہاتھوں سے چلنے والے رویے کا ایک اور مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت ممتاز سیاسی اور مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد بھی ایک اور قابل ذکر سیاسی اور مذہبی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے رکھی تھی۔ حالیہ فیصلے سے کالعدم کشمیری سیاسی جماعتوں اور تنظیموں...
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے...

اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر نیکسز نہیں بھی بنتا تب بھی سیکشن ٹوون ڈی ٹو کالعدم قرار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث جواب الجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان میں درج ہے آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کے ڈسپلن اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ہے،میں آپ کے سامنے بتا دوں 9مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی کا کوئی جرم نہیں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تصدیق کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں جنہیں دہشتگردوں سے بازیاب کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یرغمال مسافروں مین خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے، کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروالیا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور...
سندھ ہائیکورٹ نے کمسن بچی کے ساتھ زبردستی شادی اور زیادتی کا مقدمے میں ملزمان کی بریت کیخلاف درخواست فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں کمسن بچی کے ساتھ زبردستی شادی اور زیادتی کا مقدمے میں ملزمان کی بریت کیخلاف متاثرہ بچی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے مرکزی ملزم عمران سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ 2019 میں کمسن بچی کی اس کی خالہ نے ملزم سے شادی کروائی۔ بچی کی اس وقت عمر 13 سال تھی۔ بچی وہاں سے موقع پاکر بھاگ نکلی اور مقدمہ درج کروایا۔ متاثرہ بچی نے عدالت کے روبرو بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ فیملی کورٹ نے بچی کے نکاح...