آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا بی ایل اے پی ٹی ا ئی جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

صدرمملکت نے ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صدر کا خطاب اچھا تھا، ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، تحریک انصاف دہشت گردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری ہے، کامیابی بھی ہورہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنز ہورہے ہیں، افواج کو پچھلے ڈیڑھ ماہ میں کئی کامیابیاں ملی ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بہت سے خوارج مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لگائے پودوں کا قلع قمع ہونے تک یہ جنگ جاری رہے گی، جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوگا، چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحریک انصاف تو دہشت گردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف سے متعلق کوئی ثبوت ہے؟، جس پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ کون لایا، کس کے دور میں ہزاروں دہشتگرد یہاں بسائے گئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج روایت ہے، صدر کے خطاب کے دوران احتجاج نہ ہو تو ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کے معاملات کو ٹھیک ہونا چاہئے، صدر زرداری کا خطاب اچھا تھا ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، کوئٹہ لاک ڈاؤن کا مجھے تو کوئی علم نہیں، وزیراعلیٰ کو ہی معلوم ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش
  • جے یو آئی نے عید کے بعد پی ٹی آئی کے احتجاج میں شمولیت کی مشروط حامی بھر لی
  • ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد جے آئی ٹی میں آج طلب
  • حکومت ناکام ‘ زرداری ‘ بلاول سندھ کا پانی بیچ رہے ہیں تحریک انصاف 
  • صدرمملکت نے ایک سالہ پروگرام دیا، حکومت عمل کرے گی، خواجہ آصف
  • جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا رابطہ ہوگیا
  • پاکستان تحریک انصاف کا جےیوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • پاکستان تحریک انصاف کا جییوآئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی
  • دلچسپ موڑ