لندن: برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔

26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔

مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو “حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص” قرار دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے شمال مغربی علاقے میں موجود جان ہنٹ کے گھر پر حملہ کیا۔

پہلے اس نے 61 سالہ کیرول ہنٹ کو چاقو مار کر قتل کیا۔ پھر ایک گھنٹے بعد 25 سالہ لوئس ہنٹ گھر پہنچی تو اسے باندھ کر ریپ کیا اور کمان کے تیر سے قتل کر دیا۔ بعد ازاں 28 سالہ حانا ہنٹ جیسے ہی کام سے واپس آئی، اسے بھی وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قتل کر

پڑھیں:

لاہور؛ 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور:

16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واراں گجراں کے علاقے میں ایک لڑکی کی خودکشی کرنے کی اطلاع پر ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کی گئی، جہاں گھر سے لڑکی پہلے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔

لاش کی شناخت اریبہ ولد اشتیاق عمر 16 سال سے ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • برطانیہ نے امریکی تیل برداربحری جہاز میں آتشزدگی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا
  • پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا چھاپا؛ برطانوی سمز فروخت کرنیوالے گرفتار
  • ایک شخص کو 4 دن تک قید رکھنے والے اغوا کار کدنان علی کو سزا سنادی گئی
  • شام کے ساحلوں پر وحشیانہ قتل عام، اردوان کیطرف سے الجولانی کی حمایت
  • لندن کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے صادق خان کینز میں سرگرم
  • پرتگالی، یورپی شہری آج سے برطانوی ویزہ کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں، سیما ملہوترا
  • لاہور؛ 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد