جعفر ایکسپریس حملہ، سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایکس بیان میں عمران خان پر تنقید کی ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سیکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی

پڑھیں:

کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ ہوئی ہے، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں، تاہم پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی  ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز بھی مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہیں۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

’ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہیں، اور تمام ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔

ترجمان نے عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان جعفر ایکسپریس دہشت گردی کوئٹہ

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گرد حملہ پر روسی سفارت خانے کی شدید مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت
  • ڈاکٹر عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ سینیٹر عرفان صدیقی کی عمران خان پر تنقید
  • ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر شدید تنقید
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت
  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ، بلاول بھٹو سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کی شدید مذمت
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات