دوسری شادی کیلئے بیوی کو شوہر کی مدد کرنی چاہئے، مصری عالم دین
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔
عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد کو خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ بیویوں کے درمیان عدل کر سکتا ہے یا نہیں۔
ڈاکٹر احمد کریمہ کا کہنا تھا کہ بیوی کو اپنے شوہر کو گناہوں سے بچانے کے لیے دوسری شادی کرنے میں اس کی مدد کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک سے زیادہ شادیوں کی حمایت نہیں کرتے، لیکن اسے غلط بھی نہیں سمجھتے۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ اسلام میں تعددِ ازدواج کی اجازت دی گئی ہے، مگر اس کے لیے عدل و انصاف کی شرط لازمی ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی بیویوں کے درمیان برابری کا سلوک نہیں کر سکتا، تو اسے ایک ہی نکاح پر اکتفا کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟
ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔
نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنالی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کا صفحہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ جب انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔
اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔
نمرہ خان نے کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔
لگتا ہے نمرہ خان ابھی دلہا کے معاملے میں سسپنس برقرار رکھنا چاہتی ہیں اس لیے ان سوالات کو نظر انداز کرگئیں۔
تو نمرہ خان کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں اس کے لیے ان کے مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا۔