Daily Ausaf:
2025-03-12@16:53:52 GMT
دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ،بھگڈر مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیہون میں دوران امتحان مسلح افراد کی فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے سکول میں موجود طالبعلموں اور اساتذہ میں بھگڈر مچ گئی،اساتذہ کاکہنا ہے کہ مسلح افراد نے سکول میں موجود موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا،سکول میں موجود اساتذہ اور طالب علم بھی محفوظ نہیں ہیں۔
ڈی ایس پی سیہون کاکہنا ہے کہ پولیس نے سکول میں پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکول میں
پڑھیں:
پنجگور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
پنجگور میں کاٹاگری کے مقام پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق تینوں افراد کاٹا گری میں حجام کی دکان چلارہے تھے۔
جاں بحق افراد کا تعلق مبینہ طور پر سندھ سے تھا۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔