چین دنیا میں سبزہ کاری کی رفتار اور حجم کے لحاظ سے سرفہرست ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بیجنگ :نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق 2024 میں، چین نے 100 ملین مو سے زائد رقبے پر زمینی سبزہ کاری کے ہدف کو مکمل کیا ہے . اس وقت چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے، جنگلاتی ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے، گھاس کے میدانوں میں سبزے کی کوریج 50 فیصد سے زیادہ پر مستحکم ہے اور مصنوعی جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے محکمے کے ڈائریکٹر چانگ لی مینگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، ایڈمنسٹریشن نے بڑے پیمانے پر سبزہ کاری کے اقدامات اپنائے ہیں ، اور ملک بھر میں 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سبزہ کاری
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔
آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات ہوئی جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی طرف سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی گوادر تک ٹرانسپورٹ کے لئے ریلوے ٹریک کی ضرورت ہے، ریکوڈک سے نکلنے والے منرلزکی گوادر تک ٹرانسپورٹ کیلئے بالکل نئی لائن تعمیر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چاغی۔گوادر ریل منصوبے پر وزارت خزانہ، وزارت ریلوے اور ایس آئی ایف سی نے فزیبیلٹی سٹڈی کی، سرمایہ کار ممالک اس منصوبے میں سرمایہ کاری پر سرکاری گارنٹی مانگ رہے ہیں مگر قرض پروگرام میں رہتے ہوئے حکومت پاکستان ہر سرمایہ کاری پر ریاستی گارنٹی نہیں دے سکتی۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو سرمایہ کاری، گورننس، سٹرکچر پر بھی بریفنگ دی۔