گلگت بلتستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پر غور ہو رہا ہے، صوبائی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ جی بی اسمبلی کے حلقے 24 سے بڑھا کر 32 کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں تیزی آئے گی۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ساری چیزیں فائنل ہو گئی ہیں، رواں سال مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔ حد بندی اور حلقہ بندی کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جہاں جہاں سے حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کے حوالے سے اعتراضات آئے تھے انہیں دور کر لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ مئی میں الیکشن کرائیں گے، چیف الیکشن کمشنر سے بھی بات طے ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کے کے ایچ، شاہراہ بلتستان اور شندور روڈ پر ریسکیو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ جی بی نے ہدایت کی کہ شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی کے سیاحتی مقامات اور شاہراہ قراقرم کے ضروری مقامات پر ریسکیو 1122 سنٹرز کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان دور افتادہ اور مشکل علاقہ ہے۔ شاہراہ قراقرم اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک حادثات اور طبی امداد کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ قراقرم، جگلوٹ سکردو روڈ اور گلگت شندور روڈ پر مختلف جگہوں پر اضافی ریسکیو 1122 سنٹرز قائم کرنے کیلئے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دی جائے جس کو صوبائی حکومت کی سفارشات کے ساتھ حتمی منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ، صوبائی سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔