دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل وزیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کیساتھ ہیں، زرتاج گل وزیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔
ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں، ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت نعشیں اٹھا چکے ہیں، یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے، وزیروں مشیروں کی فوج ایسے اکٹھی کی ہوئی ہے جیسے ریوڑیاں بٹ رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم اور ان کے وزرا فارم 47 کی پیداوار ہیں، صدر کی تقریر کا کسی کو کوئی پتا نہیں تھا، اس کی تحریر بعد میں دی گئی ہے، لکھی تقریر میں معاشی اشاریے والی لائنوں پر وائٹ فلوٹ لگایا گیا ہے، خطاب میں صدر نے صرف سندھ کے پانی کی بات کی، ملک کی کوئی بات نہیں کی گئی، پانی کا مسئلہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، سب کو اکٹھے بٹھائیں اور تقسیم برابر ہو تاکہ لڑائی نہ ہو۔زرتاج گل نے کہا کہ نورین آپا، علیمہ آپا اور بشری بی بی سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں، علیمہ آپا ہمیں کوئی نصیحت کرتی ہیں تو ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر اس وقت جیل بیٹھا ہے، قید کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ڈیل کر کے باہر نہیں گیا، اس تحریک میں عمران خان کی بہنیں، اہلیہ اور وکلا ان کے ساتھ ہیں کھڑے ہیں، میڈیا میں کچھ خبریں آ جاتی ہیں جن کے سورس کا علم نہیں ہوتا، ایسی خبریں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہم اپنی سکیورٹی فورسز زرتاج گل کوئی دین کا کوئی
پڑھیں:
دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں، علامہ شبیر میثمی
ایک بیان میں ایس یو سی کے کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان میں بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک عمل ہے، ہم اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا یہ انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم روزے دار مسافروں پر حملہ انتہائی سفاکیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں قیام امن کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ آئندہ دہشت گردی کے ان دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔