کےالیکٹرک کی جنوری 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
کےالیکٹرک نے جنوری 2025ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی مانگی ہے، درخواست کے مطابق اس کمی کا ریلیف 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا کےالیکٹرک کی درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی کا 9 مئی کے 8 کیسز میں جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
—فائل فوٹوبانیٔ تحریک انصاف نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں دائر درخواستِ ضمانت کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے ا ن کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے متفرق دارخواست دائر کی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحۂ 9 مئی کے واقعات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔
ان کیسز میں میں لاہور کے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔